International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 17, 2008

کیلی فورنیا میں ہم جنس شادیاں

کیلیفورنیا ۔ امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں سپریم کورٹ کی طرف سے ہم جنس شادیوں کی اجازت کے بعد درجنوں ہم جنس جوڑوں نے اپنی شادیاں رجسٹر کروائی ہیں۔پیر کی رات بارہ بجے کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق عمل میں آتے ہی بیس سے زیادہ کاؤنٹیز میں یہ شادیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔ کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں سب سے پہلے شادی کرنے والا جوڑا ہم جنسوں کے حقوق کے لئے کئی دہائیوں سے جد وجہد کرنے والی ستاسی سالہ ڈیل ماٹن اور تراسی سالہ فیلیس لیون کا تھا۔ ریاست میں نومبر کے مہینے میں ایک ریفرنڈم میں لوگوں سے یہ پوچھا جائے گا کہ آیا ہم جنسوں کی شادی پر پابندی بحال کی جائے یا نہیں۔امریکہ میں میسا چیوسٹ کے بعد کیلی فورنیا وہ دوسری ریاست ہے جہاں ایسی شادیوں کی اجازت دی گئی ہے۔لاس اینجیلس میں ایک ایسی ہی شادی کی تقریب کے موقع پر بیس کے لگ بھگ مظاہرین نے احتجاج بھی کیاآ مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پر درج تھا کہ ’ہم جنس شادی ایک گناہ ہے۔‘ ریاست کیلی فورنیا میں 2000 ء میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے اس قانون کی منظوری دی گئی تھی جس کے مطابق شادی صرف مرد اور عورت کے درمیان ہوسکتی ہے۔ لیکن ریاست کے سپریم کورٹ نے اس قانون کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ تاہم ریاست میں ہم جنس شادی کے مخالفین نے اس قانون کے خلاف اتنی حمایت اکھٹی کر لی ہے کہ اس حتمی فیصلہ نومبر میں ایک ریفرنڈم کے دریعے کیا جائے گا۔

No comments: