International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 17, 2008

کور کمانڈرز نے امریکہ سے تعاون کر نے اور ریفرنڈم پر صدر پرویز مشرف کی مخالفت کی تھی۔جمشید گلزار کیانی



اسلام آباد ۔ سابق کور کمانڈر راولپنڈی ایکس سروسز مین سوسائٹی کے رہنما جنرل(ر) جمشید گلزارکیانی نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز نے امریکہ سے تعاون کر نے پر صدر پرویز مشرف کی مخالفت کی تھی اسی طرح صدارتی ریفرنڈم پر بھی صدر کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر آپ نے بھی ریفرنڈم کروایا تو آپ میں اور جنرل ضیاء الحق میں کیا فرق رہ جائے گا آج پلڈاٹ کے زیر اہتمام سول ملٹری تعلقات کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہو ںنے کہا کہ کور کمانڈر اپنی سروس کے دوران چیف آف آرمی سٹاف کو مشورہ ضرور دیتے ہیں یہ تاثر درست نہیں کہ فوج کے افسران دوران سروس فوج کے سر براہ کے سامنے ایشوز کے حوالے سے بات نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ جب پرویز مشرف نے صدارت کا عہدہ حاصل کیا میں اس وقت کور کمانڈر نہیں بلکہ آئی ایس آئی کا سر براہ تھا ایک ماہ کے بعد میں نے ٹین کور کی کمانڈ سنبھالی تھی انہوں نے کہا کہ کور کمانڈرز ڈمی نہیں ہوتے کہ وہ ایشوز پر چیف آف آرمی سٹاف کے سامنے بات نہ کریں انہوں نے کہا کہ ایکس سروس مین سوسائٹی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا ایجنڈا پرویز مشرف کو ہٹانا ہے ہم نے آزاد عدلیہ کی غیر مشروط حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ دوران سروس ہم کیوں نہیں بولتے لیکن کیا آج چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے تین نومبر کے غیر آئینی صدارتی اقدامات پر صدر پرویز مشرف سے پوچھا کہ انہوں نے یہ اقدام کیوں کیا کیا انہوں نے آئین کی خلاف ورزی پرصدر پرویز مشرف سے بات کی ہے کانفرنس میں سابق گورنر پنجاب شاہد حامد اور جنرل(ر) معین الدین حیدر نے بھی شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دئیے

No comments: