International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, June 17, 2008

برطانیہ میں آرائشی سرجری کا رحجان عروج پر

لندن ۔ عالمی اقتصادی بحران پر اپنی جگہ ہے لیکن برطانیہ میں کاسمیٹک سرجری کے دیوانے آج بھی ہزاروں پاؤنڈ خرچ کرنے کو تیار ہیں یہ بات ایک جائزے میں کہی گئی ہے ۔ برطانیہ میں کاسمیٹک سرجری کی خدمات فراہم کرنے والے ایک بڑے گروپ ہارلے میڈیکل کے مطابق گزشتہ دس ماہ کے دوران جراحی کے عمل سے گزرنے والوں کی مانگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ توند گھٹانے کے آپریشن پر تقریباً دس ہزار ڈالر کا خرچ آتا ہے اس آپریشن کی مانگ جہاں 59 فیصد بڑھی ہے وہیں پستان کو نمایاں اور خوشنما بنانے کی سرجری میں 40 فیصد اضافہ ہوا ۔ گروپ نے بتایا کہ گزشتہ دس ماہ میں توند گھٹانے کے لئے اس نے تین سو سے زائد آپریشن کئے ہیں جبکہ دس ماہ قبل گزرنے والے اس مہینوں میں ایسے صرف 160 آپریشن کئے گئے تھے ۔ تحقیق کرنے سے پتہ چلا ہے کہ آپریشن کرانے والوں نے دیگر اخراجات تو کم کر دیئے ہیں لیکن اپنے آپ کو سنوارنے پر اخراجات میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔

No comments: