گجرات + جہلم ۔ سپریم کورٹ بار کے صدر اور وکلاء کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے عدلیہ آزاد ہو گی جج بحال ہوں گے اور صدر پرویز مشرف نشان عبرت بنیں گے ۔ یہاں لانگ مارچ کے شرکاء اور استقبال کے لیے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے قوم کا جذبہ قابل دیدنی ہے ۔ کیونکہ اس بلا کی گرمی اور آنکھوں میں رت جگے لیے عوام کی ایک بڑی تعداد نے جگہ جگہ لانگ مارچ کے شرکاء کا خیر مقدم کیا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء وکلاء تحریک کے بھرپور حامی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء گزشتہ چار دن سے طرح طرح کی تکالیف کے باوجود بلند حوصلے اور پامردی سے منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہیں ۔ اس لیے انشاء اللہ انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گی ۔ عدلیہ آزاد ہو گی جج بحال ہوں گے اور صدر پرویز مشرف بھی اپنی ’’ توقیر ‘‘ دیکھ لیںگے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ 9 مارچ 2007 ء سے وکلاء ایک نظرئیے اور ایک خواب کے پیچھے چل رہے ہیں اور انہوںنے اپنے پیٹوں پر پتھر باندھ رکھے ہیں ۔ اور یہ جفاکش اب اپنے مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور یہ مقصد عدلیہ کی آزادی ہے ۔ عدلیہ آزاد ہو گی تو امن وامان ہو گا جمہوریت مضبوط ہو گی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی ۔ لوگوں کو روز گار ملے گا اور لوگ خوشحال ہوں گے انہوں نے کہا کہ ساٹھ سالوں سے عدلیہ آزاد نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک نے ترقی نہیں کی ۔ بار بار فوجی حکومتیں آئیں ا ور عوام کا استحصال کیا گیا۔ لیکن وکلاء ایسا نہیں ہونے دیں گے اور پاکستانی عوام کو ان کے حقوق دلوا کر دم لیں گے ۔ گجرات میں وکلاء لانگ مارچ میںشامل وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ان کی تحریک سے خوفزہ ہیں جمعہ کو یہاں گجرات بار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حساب بے باک ہونا چاہئے ۔ سپریم کورٹ بار کے صدر اور وکلاء تحریک کے سینئر راہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ زمینی فاصلے کا نام نہیں ہے یہ لمحوں میں صدیوں کا سفر طے کرنے کا نام ہے ۔چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ انہیں پارٹی سے اختلاف ججوں کی بحالی کے طریقے پر ہے تاہم رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ وکلاء نے قوم کو ایسا پاکستان دینا ہے جہاں ریاست اور شہری کے درمیان ماں اور اولاد کا رشتہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ججوں اور قانون کے لئے انصاف نہیں مانگتے بلکہ وہ پوری قوم کو سماجی انصاف دینے نکلے ہیں وکلاء راہنما نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی تحریک وکلاء نے شروع کی تھی لیکن اب پوری قوم بھی اس جدوجہد میں شریک ہے ۔ عوام اور وکلاء کی تحریک سے پرویز مشرف خوفزدہ ہیں علی احمد کرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودہدری چند گھنٹوں میں بحال ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ وکلاء 60 سال کی ناانصافی اور ظلم ختم کرنے اسلام آباد جا رہے ہیں
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 13, 2008
عدلیہ آزاد ہو گی ‘جج بحال ہوں گے ، مشرف بھی اپنی ’’ توقیر ‘‘ دیکھ لیں گے۔ اعتزازاحسن
گجرات + جہلم ۔ سپریم کورٹ بار کے صدر اور وکلاء کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے عدلیہ آزاد ہو گی جج بحال ہوں گے اور صدر پرویز مشرف نشان عبرت بنیں گے ۔ یہاں لانگ مارچ کے شرکاء اور استقبال کے لیے آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے قوم کا جذبہ قابل دیدنی ہے ۔ کیونکہ اس بلا کی گرمی اور آنکھوں میں رت جگے لیے عوام کی ایک بڑی تعداد نے جگہ جگہ لانگ مارچ کے شرکاء کا خیر مقدم کیا ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء وکلاء تحریک کے بھرپور حامی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء گزشتہ چار دن سے طرح طرح کی تکالیف کے باوجود بلند حوصلے اور پامردی سے منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہیں ۔ اس لیے انشاء اللہ انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گی ۔ عدلیہ آزاد ہو گی جج بحال ہوں گے اور صدر پرویز مشرف بھی اپنی ’’ توقیر ‘‘ دیکھ لیںگے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ 9 مارچ 2007 ء سے وکلاء ایک نظرئیے اور ایک خواب کے پیچھے چل رہے ہیں اور انہوںنے اپنے پیٹوں پر پتھر باندھ رکھے ہیں ۔ اور یہ جفاکش اب اپنے مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور یہ مقصد عدلیہ کی آزادی ہے ۔ عدلیہ آزاد ہو گی تو امن وامان ہو گا جمہوریت مضبوط ہو گی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی ۔ لوگوں کو روز گار ملے گا اور لوگ خوشحال ہوں گے انہوں نے کہا کہ ساٹھ سالوں سے عدلیہ آزاد نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک نے ترقی نہیں کی ۔ بار بار فوجی حکومتیں آئیں ا ور عوام کا استحصال کیا گیا۔ لیکن وکلاء ایسا نہیں ہونے دیں گے اور پاکستانی عوام کو ان کے حقوق دلوا کر دم لیں گے ۔ گجرات میں وکلاء لانگ مارچ میںشامل وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ان کی تحریک سے خوفزہ ہیں جمعہ کو یہاں گجرات بار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حساب بے باک ہونا چاہئے ۔ سپریم کورٹ بار کے صدر اور وکلاء تحریک کے سینئر راہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ زمینی فاصلے کا نام نہیں ہے یہ لمحوں میں صدیوں کا سفر طے کرنے کا نام ہے ۔چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ انہیں پارٹی سے اختلاف ججوں کی بحالی کے طریقے پر ہے تاہم رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ وکلاء نے قوم کو ایسا پاکستان دینا ہے جہاں ریاست اور شہری کے درمیان ماں اور اولاد کا رشتہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ججوں اور قانون کے لئے انصاف نہیں مانگتے بلکہ وہ پوری قوم کو سماجی انصاف دینے نکلے ہیں وکلاء راہنما نے کہا کہ عدلیہ بحالی کی تحریک وکلاء نے شروع کی تھی لیکن اب پوری قوم بھی اس جدوجہد میں شریک ہے ۔ عوام اور وکلاء کی تحریک سے پرویز مشرف خوفزدہ ہیں علی احمد کرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودہدری چند گھنٹوں میں بحال ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ وکلاء 60 سال کی ناانصافی اور ظلم ختم کرنے اسلام آباد جا رہے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment