International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, June 13, 2008

پرویز مشرف جا چکے ہیں ، پی سی او کے ججز کو جانے کے لیے محفوظ راستہ دے سکتے ہیں ، اطہر من اللہ ایڈووکیٹ

اسلام آباد: ۔معزول چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ترجمان اطہر من اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف جا چکے ہیں ۔ امریکا بھی ان کے لیے محفوظ راستہ مانگ رہاہے ۔ پریڈ گراؤنڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لانگ مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہر شہری کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں بد قسمتی سے ساٹھ سالوں سے ملک میں شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کیں ۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف جا چکے ہیں کیونکہ گزشتہ روز امریکی سفیر نے پرویز مشرف کے لیے محفوظ راستہ کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہے ۔ پرویزمشرف کو اس کے مجرمانہ کاموں سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف اس ملک کی بدترین تاریخ بن چکے ہیں ۔ان سے آرمی ہاؤس خالی ہو چکا ہے ۔ ہم پارلیمنٹ کو اس کی ذمہ داری سے آگاہ کر رہے ہیں کہ عدلیہ کو بحال کیا جائے وزیر اعظم نے جس طرح ججز کی رہائی کا حکم دیا اسی انگلی اٹھا کر ججز کی بحالی کے احکامات جاری کر دیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئینی پیکج کو تسلیم نہیں کرتے۔ پرویز مشرف کے لیے با عزت محفوظ راستہ مانگنے والے پی سی او ججز کو محفوظ راستے سے لے جائیں ۔

No comments: