International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, July 27, 2008

ڈیر ہ بگٹی ، لوٹی میں فورسز اور مزاحمت کاروں میں شدید جھڑپ ٣ سیکورٹی اہلکار اور ١٢ مزاحمت کار ہلاک

کوئٹہ ۔ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں لوٹی کے مقام پر سیکورٹی فورسز اور مزاحمت کاروں میں شدید جھڑپ 3سیکورٹی اہلکاراور12مزاحمت کار ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں ٹوبہ نوکانی کے مقام پر سیکورٹی فورسز اور مزاحمت کاروں میں اتوار کی صبح چھڑپوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس میں اب تک 3سیکورٹی اہلکاراور 12مزاحمت کار جاںبحق ہوچکے ہیں ۔ترجمان فرنٹیر کور نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوٹی گیس فیلڈ کی حفاظت پر معمور فرنٹیر کور بلوچستان کی ٹوبہ نوکانی پوزیشن پر شرپسندوں نے لانگ رینج راکٹ کے گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں فرنٹیر کور کے 3جوانو ن شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ فرنٹیر کور نے حملے کے بعد جوابی کاروائی کی اور شرپسندوں کی جانب سے فائررکنے کے بعد جب علاقے کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے 12افراد کی لاشیں ملی جن کے ساتھ ان کے خود کار ہتھیار ، موٹر سائیکل ، اور وائر لیس سیٹ بھی تھے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ۔ جبکہ واقع کا مقدمہ مقامی پولیس تھانہ میں در ج کروا دیا گیا ۔

No comments: