International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, July 27, 2008

معاشرتی ناہمواریوں اور نفسیاتی مسائل نے خودکشی کے رجحان میں اضافہ کردیا

سنجورو ۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بدامنی ، ناانصافیاں ، مظالم ، سماجی و معاشی ناہمواریاں ودیگر مسائل نے خودکشی کے رجحان میں اضافہ کردیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے سال 2008ء کے شروعاتی 5 ماہ کے دوران کیئے گئے سروے کے بعد ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی۔ اس ضمن میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2008ء کے شروعاتی 5 ماہ میں جنوری تا مئی کے سروے کے مطابق 1ہزار1سو75 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جن میں 7سو 41مرد جبکہ 2سو33 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔ پولیس نے خودکشی کے 82 اور اقدام خود کشی کے 1سو5کیس درج کیئے۔ سروے کے مطابق خودکشیوں کی وجوہات غربت ، بے روزگاری ، مہنگائی ، بدامنی ، ناانصافیاں ، بڑھتے ہوئے مظالم ، سماجی و معاشرتی ناہمواریاں اور نفسیاتی مسائل ہیں۔ سروے کے مطابق ملک بھر میں کاروکاری اورغیرت کے نام پر 1سو17قتل کیئے گئے جن میں اکثریت عورتوں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 13عورتوں کو تیزاب پھینک کر قتل کیا گیا جبکہ ان واقعات کی رپورٹس درج ہونے کے باوجود ان تمام کیسز اور اس سے پہلے درج ہونے والے کیسز میں سے کسی کا بھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔حکمران طبقے اور سول سوسائٹی کے باشعور افراد کو عمومی معاشرتی رویوں میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ حکومت کو خصوصی طور پر معاشرتی بگاڑ پیداکرنے والی برائیوں جیسے کہ ناانصافی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔

No comments: