گریجویشن شرط سے 97 فیصد ووٹر متاثر ہوئے ہیں ختم کی جائے ‘ اٹارنی جنرل
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ 21 اپریل کو ممبران پارلیمنٹ کے لئے گریجویشن کی شرط کے خاتمے کے لئے دائر پٹیشن کی سماعت کرے گی جمعہ کے روز پٹیشن کی سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم نے کہا ہے کہ انتخابات میں گریجویشن کی شرط امتیازی ہے جس سے 97 فیصد ووٹر متاثر ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک محمد قیوم نے فاضل عدالت میں گریجویشن کے اعداد و شمار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی کل آبادی 16 کروڑ سے زائد ہے جس میں 6 کروڑ 81 لاکھ رجسٹرز ووٹرز کی تعداد ہے ۔ اور ان میں سے گریجویشن ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ 45 ہزار ہے جو کہ کل آبادی کا 1.4 فیصد بنتے ہیں جبکہ رجسٹر ووٹر کا یہ 3.2 فیصد بنتے ہیں ۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے گریجویشن کی تعداد کا چارٹ پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی کہ اس شرط کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ختم کیا جائے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment