International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 18, 2008

نواز شریف حلقے “ این اے ١٢٣ “ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے

لاہور۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے NA۔123سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔اس سے قبل 18فروری کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دونوں بھائیوں نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف نے متعلقہ پریزائیڈنگ افسر سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے ہیں جب کہ ان کے بھائی شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کی نشست PP۔154سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اب جب کہ تمام عدالتوں نے کہہ دیا ہے کہ شریف برادران نے کسی بینک یا ادارے کا ایک پیسہ بھی نہیں دینا، پھر یہ کہ وہ پاکستان میں موجود بھی ہیں، اِس لیے ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہباز شریف کا نام سبزہ زار کیس کے ملزمان کی فہرست سے خارج ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف الیکشن جیت کر وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ میاں نواز شریف کے قومی اسمبلی میں آنے سے، مبصرین کے بقول، صدر پرویز مشرف پر پی ایم ایل ن کے قائد کی براہِ راست تنقید میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

No comments: