International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, April 18, 2008
دولت مشترکہ نے پاکستان کی رکنیت بحال کر نے کا فیصلہ کر لیا
لندن ۔ دولت مشترکہ نے پاکستان کی رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں دولت مشترکہ اور پاکستان کے درمیان مذاکرات بارہ مئی کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مذاکرات کا مقصد دولت مشترکہ سے پاکستان کی معطلی اور پابندیوں کے خاتمے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہے ۔گزشتہ سال 2007 ء کو صدر مشرف کو ملک سے ایمرجنسی اٹھانے اور اپنے آرمی چیف کے عہدے سے مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دی تھی جس پر اقدامات نہ ہونے کے باعث دولت مشترکہ نے 53 ممالک کی فہرست میں سے پاکستان کا نام خارج کر دیا تھا دولت مشترکہ کے وزراء کا گروپ ادارے کے قوانین کے مطابق جمہوریت کی بحالی کے لیے اقدامات کا ذمہ دار ہے۔ یہ گروپ بارہ مئی کو لندن میں پاکستانی حکام سے دولت مشترکہ کی رکنیت کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات کرے گا۔ دولت مشترکہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارہ پاکستان میں انتخابات کے اطمینان بخش نتائج کے بعد دوبارہ دولت مشترکہ کا رکن بنانے پر متفق ہے ۔ دولت مشترکہ کے ترجمان نے کہاکہ صدر مشرف فوجی عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں ۔ پاکستان میں نئی حکومت بن چکی ہے اس لیے پاکستان پر دولت مشترکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں دوبارہ ہٹائی جاسکتی ہیں اور اس حوالے سے دولت مشترکہ کی ٹیم پاکستانی حکام سے ملاقات بھی کرے گی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment