International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, April 18, 2008
نومنتخب وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا
لاہور۔ نومنتخب وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ ان پر٢٦٤ ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا۔۔ وزیر اعلی پر اعتماد کی قراداد رکن اسمبلی ندیم کامران نے پیش کی۔ اسپیکر نے وزیر اعلی پر اعتماد کے اظہار کی کارروائی کے سلسلے میں چار رکنی پینل تشکیل دیا۔ جس کے بعد ایوان میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں اگلے مرحلے میں وزیر اعلی کے حامی ارکان نے اسپیکر کے دائیں جانب والے دروازے سے گزر کر ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جس کے بعد اراکین کی گنتی کے بعد ڈویڑن کے طریقہ کار کے ذریعے نتیجے کا علان کیا گیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت جب شروع ہوا تو حکومتی ارکان اسمبلی نے ایوان میں شدید شو ر شرابہ اور نعرے بازی کی۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے اسمبلی کے اجلاس میں صدر مشرف کے خلاف شدید نعرے بازی کی پوائنٹ آف آرڈر پر مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کیاراکین نے مہنگائی کے بحران کو گزشتہ حکومت کا پیدا کردہ قرار دیا ۔ جبکہ اپوزیشن اراکین نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ایوان میں بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔ جس کے بعد اپوزیشن اراکین اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔ جنہیں منانے کیلئے اسپیکر نے سنئیر وزیر راجہ ریاض کو بھیجا تاہم اپوزیشن نے اجلاس میں واپس آنے سے انکار کردیا ۔ پنجاب اسمبلی/ وزیر اعلی اعتماد ووٹ لے لیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment