International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 19, 2008

پالیسی تبدیل نہیں ہوئی صدر مشرف اور حکومتی عہدیداروں سے رابطے ہیں، امریکہ

واشنگٹن ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان شین میکورمک نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور صدر پرویز مشرف کے علاوہ حکومتی عہدیداروں سے بھی رابطے ہیں۔ یہاں پریس بریفنگ میں شین میکورمک نے کہا کہ امریکہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ حکومت میں کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں ہر حکومت سے رابطے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف سے ویسے ہی رابطے ہیں جیسے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت دوسرے حکومتی عہدیداروں سے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی دس دن بعد امریکی دورے پر آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور سیکورٹی کے حوالے سے موجودہ حکومت کے ساتھ سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں اور ایڈمرل مولن نے اپنے دورہ پاکستان میں حکمرانوں کے علاوہ سول اور ملٹری لیڈر شپ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات جاری رہیں گے اور دونوں ممالک مل کر سرحدوں کی حفاظت کے لیے کام کریں گے۔

No comments: