International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 19, 2008

جاپان نے افغانستان کے لئے مزید فوج روانہ کرنے سے انکار کر دیا

ٹوکیو ۔ جاپان نے افغانستان کے لئے زمینی افواج روانہ کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے ۔ کیونکہ حکمران اتحاد اس ملک میں مسلسل تشدد کے اندیشوں کی وجہ سے اتفاق رائے پر پہنچنے میںناکام ہو گیا ہے ۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ اور نیٹو نے جاپان سے پرزور مطالبہ کیا تھا کہ وہ افغانستان میں فوجی سرگرمیوں کے لئے اپنی امداد کے دائرہ میں توسیع کرے جبکہ اس ملک میں جاپان کا موجودہ مشن بحر ہند میں بحریہ کے جہازوں میں ایندھن بھرنے کے مشن پر مشتمل ہے ۔ جاپانی اخبار اساہی نے یہ اطلاع دی ۔ وزیر اعظم یاسو فوکوڈا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ جاپان زمینی افواج روانہ کر سکتا ہے لیکن دریافت حقائق کے جو مشنس افغانستان کو روانہ کئے گئے تھے انہوں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ تشدد کی سطح پر جاپان کے لئے فوجیوں یا طیارے جیسے آلات روانہ کرنا مشکل بنا دے گی ۔ بدھسٹ تنظیم نیو کومیٹو نے جو حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی جونیررفیق ہے مجوزہ مشن کے بارے میں اپنے گہرے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اسی ہفتہ پاکستانی سرحد کے قریب ضلع وانت میں طالبان کے حملے میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی 2001 ء میں طالبان حکومت کے زوال کے بعد سے افغانستان میں ہلاک ہونے والے بیرونی فوجی سپاہیوں کی تعداد 892 ہو گئی ہے ۔ جاپان نے جہاں مزید فوجی مدد فراہم کرنے کا منصوبہ ترک کردیا ہے وہیں حکومت رفیولنگ مشن جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے

No comments: