International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 19, 2008

شہباز شریف نے بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی کارکنوں پر درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا

رحیم ریار خان ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر قائم کئے جانے والے تمام مقدمات کو فوری طور پرختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ ہفتہ کی صبح یہاں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید اکبر ڈھلول کی جانب سے دیئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ آمریت کے خلاف جدوجہد کوڑوں اور جیلوں سے بھری پڑی ہے جس کو آخری بار محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی شہادت سے رقم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ معاشی اور سماجی انصاف کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے خون کاآخری قطرہ عوام کی خوشحالی کے لئے نچھاور کریں گے ۔ انصاف اب وہ کرے گا جو آئین اور قانون کے تابع ہو گا ۔ جو خود کسی کا گروی ہو وہ انصاف کیا کرے گا ۔

No comments: