International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 19, 2008

صدر پرویز مشرف کو قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ عہدیداروں کے حکام کی پاک افغان سرحد کی صورتحال اور قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ

مری ۔ قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ اداروں کے حکام نے مری میں صدر پرویز مشرف کو پاک افغان سرحدی صورتحال اور قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق صدر پرویز مشرف ایک ورکنگ ٹور کے سلسلے میں تین روزہ دورے پر مری میں ہیں ان کے ہمراہ گورنر پنجاب سلیمان تاثیر ہیں اور گورنر پنجاب نے صدر سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال امن وامان مہنگائی اور صوبہ پنجاب کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا پاک افغان سرحدی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ذرائع کے مطابق صدرمشرف کو مری میں اعلیٰ عہدیداروں کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ میں پاک افغان سرحدی صورتحال فاٹا میں جاری آپریشن بارے صدر کو مکمل طورپر بریف کیا گیا ہے صد رمشرف کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے او رپاکستان اپنے دفاعی اور قومی سلامتی کے حوالے سے کسی طور پر غافل نہیں ہے او رنہ ہی اس پر کوئی آنچ آنے دی جائے گی صدر مشرف کو وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع کی جانب سے مری میں عشایہ دیا گیا جبکہ آج اتوار کو آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ہمراہ صدر پولو کھیلیں گے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم غیر رسمی ملاقات بھی ہو گی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ،فاٹا میں جاری آپریشن اور ملک کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

No comments: