International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, July 12, 2008
لا پتہ افراد کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے ، غیرت مند قوم کی حیثیت سے امریکی ڈالروں کی بھیک مسترد کر دیں ۔آمنہ مسعود جنجوعہ
اسلام آباد ۔ پاکستان کے سینکڑوں لا پتہ افراد کے مظلوم لواحقین نے وزیر اعظم ، آرمی چیف ، وزارت داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ لا پتہ افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیںاب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔ ہفتہ کو آبپارہ چوک اسلام آباد میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چےئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہاہے کہ 3 نومبر 2007 ء کی ایمرجنسی کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ملک میں مظلوموں اور بے سہارا افراد کی داد رسی کے تمام دروازے بند کئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا حکام کی یہ قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ ان افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں کیونکہ اس امر کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ یہ لا پتہ افراد آئی ایس آئی ، ایم آئی ، اور ایس آئی بی کے زیر زمین خفیہ عقوبت خانوں میں قید ہیں جبکہ ان افراد کو دیکھنے والے سابق قیدیوں کی جانب سے جملہ بیان حلقی متعلقہ حکام کے روبرو پیش کئے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ مسلمان دنیا کے ہزاروں بے گناہ مظلوم افراد جن کو ان کی حکومتوں نے امریکا کو فروخت کیاہے جو اب گوانتا نامو بے ، بگرام ائر بیس ، ابو غریب اور افریقہ یورپ اور دنیا کے کئی علاقوں میں قائم عقوبت خانوں میں جبر و تشدد کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں اور سب سے تکلیف دہ امریہ ہے کہ ایک پاکستانی خاتون جن کو صرف قیدی نمبر 650 یا گرے لیڈی کے نام سے جانا جاتا ہے چار سال سے افغانستان کے بد نام زمانہ امریکی قید خانے بگرام میں قید ہے جہاں اس کے ساتھ بد ترین ظلم کا ارتکاب کیا جارہاہے ۔ جبکہ اسی قید سے رہائی پانے والے بعض امریکی اور یورپی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اکثر اس خاتون کی دل دوز چیخیں سنی ہیں اور اب یقین کیا جا چکا ہے کہ اس خاتون کی دماغی صحت بھی تباہ ہو چکی ہے ۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خود ایک پریس کانفرنس میں یہ خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ مذکورہ خاتون بمعہ تین بچوں کے اغواء کی جانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ہماری ملی غیرت کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے کہ ایک طرف ہم امریکا کے لیے مسلسل اپنے عوام کو مروا رہے ہیں اور دوسری طرف امریکی ہماری عزتوں سے کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری ملی غیرت کا تقاضا ہے کہ ہم بطور ایک غیرت مند قوم امریکا کی ڈالروں کی بھیک کو مسترد کر دیں ۔ بھوک اور افلاس برداشت کر کے ملی غیرت کو بحال کریں تاکہ آئندہ نسل ہم لوگوں پر افسوس کرنے کے بجائے اقوام عالم کے درمیان سر اٹھا کر زندگی گزار سکیں ۔ آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا مسئلہ ملک کے اندر ہی حل ہو جائے ہمیں عالمی عدالت اور دیگر اداروں سے رجوع نہ کرنا پڑے کیونکہ اس سے ملک کی بدنامی ہو گی۔ انہوں نے کہاہک موجودہ حکومت سے کہا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے وعدے پورے کرے اور اولین ترجیح ہیں ہمارے پیاروںکو واپس لایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں میں ٹونی بلےئر بش اور مشرف ملوث ہیں انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کی جانب سے بنائی گئی اس سلسلے میں کمیٹی سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ ابھی تک اس کاکوئی کام سامنے نہیں آیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment