International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, July 12, 2008
سعودی عرب تیل کی قیمت کے ٥.٩ ارب ڈالر موخر کرنے پر آمادہ ہو گیا
ریاض ۔سعودی عرب پاکستان کو 5.9ارب ڈالر کے خام تیل کی قیمت کی ادائیگی موخر کرنے پر رضا مند ہو گیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو تیل کی آمد کی مد میں سعودی عرب کو یہ ادائیگیاں رواں مالی سال جون جولائی میں ادا کرنا تھیں لیکن سعودی عرب انہیں موخر کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔وزیر خزانہ سید نوید قمر نے تیل کی ادائیگی موخرہونے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان معاہدے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے تاہم اس معاہدے کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی انہوں نے کہاکہ خام تیل کی 5.9 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ملتوی ہونے سے ملک معاشی صورت حال بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی زراعت اور دیگر شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے سید نوید قمر نے نہیں بتایا کہ یہ ادائیگیاں کتنے عرصے کے لیے ملتوی ہوئی ہیں ۔ رپورٹ میں وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ادائیگیاں جون 2009ء تک موخر کی گئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی ادائیگیاں ایک سال تک موخر کرنے سے پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا۔ سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 40ملین ڈالر کا خام تیل فراہم کرتا ہے۔ حکام کے مطابق سعودی عرب پاکستان ک و 40 ملین بیرل تیل سالانہ فروخت کرتا ہے جس کی فی بیرل قیمت 147 ڈالر کے حساب سے 5.9 ارب ڈالر لاگت بنتی ہے ۔ مجموعی طورپر پاکستان 73.7 ملین بیرل سالانہ تیل درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان میں تیل کی سالانہ کھپت 135 ملین بیرل ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment