International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 12, 2008

پنجگور سے خضدار جانے والی کوچ ٢٢ مسافروں سمیت اغواء کر لی گئی

پنجگور ۔ پنجگور سے خضدار جانے والی کوچ 22 مسافروں سمیت اغواء کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مسافر بس رات کو پنجگور سے روانہ ہوئی تھی اور اسے ہفتہ کی صبح دس بجے خضدار پہنچنا تھا لیکن مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکی ۔ اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہو کر کوچ کے ڈرائیور اور کلینر خضدار پہنچ گئے اور انہوں نے بتایا ہے کہ خضدار سے ساٹھ کلو میٹر دور پہاڑی سلسلے میں آٹھ مسلح افراد نے کوچ کو روکا اور مسافروں پر تشدد کرنے کے بعد کوچ کو مسافروں سمیت پہاڑی سلسلے میں لے گئے ۔ جہاں سے ڈرائیور اور کلینر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے کوچ کے مالکان کاکہنا ہے کہ خضدار پولیس کو اس واقعہ سے آگاہ کر دیاگیا ہے۔ فوری طور پر غواء کاروں کی جانب سے کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا

No comments: