International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, July 12, 2008
امریکا سے سرحد پار سے حملے پر شدید احتجاج کیا ہے ، پاکستان
اسلام آباد ۔ پاک فوج کے ترجمان نے ہفتہ کو کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا سے انگور اڈہ پر قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے مارٹر حملوں پر شدید احتجاج کیاہے ہفتہ کو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میںپاک افغان سرحد کے قریب قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے چھ شیل فائر کئے گئے جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے چھ جوان زخمی ہوئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ ہماری افواج نے اس پر فوری جوابی کارروائی کی اور افغانستان میں بھی متعدد جانی نقصانی کی اطلاع ملی ہے تاہم ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ سرحد پار سے مارٹر گولے اتحادی افواج نے فائر کئے یا افغان فوج نے ۔ تاہم ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے اس حملے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان سے حملے اور افغان حکمرانوں کے پاکستان پر الزام تراشیوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تناؤ اور کشیدگی پیدا ہو رہی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی افواج نے سرحد پار سے ایک چوکی پر فضائی حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں فوج کے گیارہ سپاہی شہید ہو گئے تھے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment