International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, July 12, 2008

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی مائیکل مولن خفیہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

امریکی سفارت خانے نے تصدیق کردیپاکستان کی اعلیٰ قیادت سے قبائلی علاقوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گےاسلام آباد ۔ امریکی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مائیکل مولن پاکستان کے خفیہ دورہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ اس بات کی تصدیق پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے کردی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے چیئر مین مائیکل مولن نے ایک انٹرویو میں تشویش کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں غیر ملکی جنگجوؤں پہلے سے زیادہ منظم ہو گئے ہیں اور اس کے لئے پاکستان کے موثر کارروائی کرنا ہو گی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مائیکل مولن پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور قبائلی علاقوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ان کا دورہ پاکستان ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکہ کی طرف سے قبائلی علاقوں کی صورت حال پر مسلسل الزامات لگائے جارہے ہیں اور امریکی طیارے مسلسل پاکستان کے قبائلی علاقوں پر پروازیں کررہے ہیں ۔

No comments: