کراچی ۔ امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ اگر 12 مئی کو ججوں کی بحالی کا کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوا تو 14 مئی کو اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا جا جائے گا ۔ بدھ کے روز تہران سے واپس کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلزپارٹی اتحاد کو برقرار رکھیں کیونکہ کچھ سازشی اتحاد کو توڑنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی موجودہ حکومت کو درپیش پہلا چیلنج ہے اور اس پر جلد فیصلہ ہونا چاہئے ۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ اگر حکومت 3 نومبر کے غیر آئینی اقدامات ختم کر دیتی تو جج صاحبان خود بخود بحال ہو جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ موقع پرست ججوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ وقت پر ہونے چاہئیں اور عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ضمنی انتخابات کی تاریخ میں توسیع درست نہیں ہے ۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ اگر 12 مئی کو ججوں کی بحالی کا فیصلہ نہ ہوا تو 14 مئی کو اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment