International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 7, 2008
٤ مویشیوں کے گوبر سے موبائل پلانٹ تیار ، ٢٤ گھنٹے گیس اور بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ، آزمائشی تجربہ کامیاب ہونے پر پورے گاؤں میں زبردست جشن
نارنگ منڈی ۔نارنگ منڈی کے سرحدی گاؤں کھنڈہ کے تین نوجوانوں نے مویشیوں کے گوبر سے گیس اور بجلی پیدا کرنے والے موبائل پلانٹ تیار کرلئے ۔ آزمائشی تجربہ کامیاب ہونے پر پورے گاؤں میں زبردست جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ گاؤں کو گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں کے نوجوانوں محمد افضال سرد با، ارشد علی سرد با اور ملک افتخار نے کئی سالوں کی مشترکہ جدوجہد کر کے گوبر سے بجلی اور گیس بنانے کے موبائل پلانٹ تیار کئے ہیں ۔ پلانٹ میں صرف گوبر استعمال کیا گیا ہے ۔ گیس اور بجلی پیدا کرنے کیلئے معمولی معمولی اخراجات آتے ہیںاور یہ پلانٹ 24 گھنٹے متواتر اور بجلی سپلائی کریں گے ۔ ابتدائی مراحل میں تین پلانٹ تیار کئے گئے ہیں ۔ جو کامیابی سے چل رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ دس سال سے یہ جدوجہد کر رہے تھے ۔ بالآخر اللہ تعالی نے کامیابی عطا فرمادی ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے ہم حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں تاکہ ملک کے عوام لوڈ شیڈنگ سے بچ سکیں اور ہمارا ملک خود کفیل ہو سکے ۔ پلانٹ بڑی آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کئے جا سکتے ہیں ۔ دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کھاد بھی تیار کریں گے ۔ روزانہ 10 کلو ایک بوری فی پلانٹ کھاد بھی تیار ہو گی اور زمینداروں کو بہت فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ صرف چار مویشی رکھنے والا زمیندار پلانٹ لگا کر مفت بجلی سوئی گیس اور کھاد حاصل کر سکتا ہے ۔ یونین کونسل لدھیکے کے ناظم چوہدری قمر علی سردیا اور علاقہ کے معززین نے تینوں نوجوانوں جن کا تعلق متوسط گھرانوں سے ہے کو ہار پہنائے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment