International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Wednesday, May 7, 2008
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بدھ کو مزید ١.٦فیصد کمی ، روپیہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر بند
کراچی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بدھ کو مزید 1.6فیصد کمی ہوئی اور روپیہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔سال کے آغاز سے اب تک روپے کی قدر میں 7.9فیصد کمی آچکی ہے۔اسٹیٹ بنک نے مداخلت کرتے ہوئے مارکیٹ میں 60لاکھ ڈالرز جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے روپے کی قدر میں تسلسل کے ساتھ کمی کا رجحان جاری ہے اور درآمد کنندگان کے مطابق اس کمی کا باعث آئل بلز کی ادائیگیوں کے لئے ڈالرز کا اضافی حصول ہے۔بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت خرید66.45 اور قیمت فروخت66.55روپے رہی۔ملک کی کلیدی اسٹاک منڈی کراچی اسٹاک ایکسچینج سے بھی غیر ملکی سرمائے کے انخلاء سے روپے پر مزید دباؤ بڑھا ہے اور اسکی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ اس تمام صورتحال میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے دیر آید درست آید کے مصداق بدھ کو مارکیٹ میں 60لاکھ ڈالرز جاری کئے ہیں تاکہ روپے کی قدر میں مزید تنزلی کو روکا جاسکے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment