International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Wednesday, May 7, 2008

پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں نشست کا حقدار نہیں ‘ عالمی این جی اوز


نیویارک ۔ انسانی حقوق کی دو عالمی این جی اوز کے مطابق پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں نشست کا حق دار نہیں ہے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونائیٹڈنیشن واچ اینڈ فریڈم ہاؤس کی رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ 21 مئی کو انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی ادارے ہیومن رائٹس کونسل کا تیسرا اجلاس ہو گا جس میں مزید 15 ممالک کو رکنیت دی جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بحرین ‘ سری لنکا اور زمبیا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث نشست کے حقدار نہیں جبکہ چین ‘ کیوبا اور سعودی عرب کو گزشتہ سال انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیاگیا ہے ۔ بنیادی حقوق کی پامالی اور ناہموار معاشروں کے حامل ممالک میں میانمار ‘ لیبیا ‘ شمالی کوریا ‘ صومالیہ اور سوڈان کے نام شامل ہیں ۔ 21 مئی کو ہونے والے اجلاس میں حال ہی میں جمہوری ملک کی حیثیت سے ابھرنے والے گھانا ایشیاء میں ارجنٹائن ‘ چلی اور مغربی یورپ سے سپین ‘ فرانس اور برطانیہ کو 3 سال کے لئے رکنیت ملنے کا امکان ہے یہ تینوں ممالک پہلے ہی ہیومن رائٹس کونسل کے رکن ہیں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں شمولیت کے لئے جنرل اسمبلی کے 97 ممالک کی حمایت ضروری ہے ۔

No comments: