International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, June 20, 2008

مسلمان حکمران اور عوام بے حیائی کو چھوڑ کر شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کریں تو دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کیاجا سکتا ہے ، الشیخ سعود الشریم

مکۃ المکرمہ ۔ امام کعبہ الشیخ سعود الشریم نے کہاہے کہ مسلمان حکمران اور عوام بے حیائی کو چھوڑ کر شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کریں تو دنیا کی ہر مصیبت سے بچ سکتے ہیں۔کیونکہ شریعت محمدی پر عمل کر کے ہی دنیا اور آخری میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ مسجد الحرام میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے کہاکہ اللہ مشرکین کو ہدایت دے جن کی وجہ سے دنیا میں فساد برپا انہوں نے کہاکہ اگرمسلمان حیاء کو اختیار کریں تو ہر مصیبت سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں ان کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنی بیویوں تک محدود رہیں بے حیائی نے دنیا بھر میں شر پھیلا رکھاہے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ شراب سے بھی بچے رہیں کیونکہ یہ انسان کی عقل مار کے رکھ دیتی ہے امام کعبہ نے کہا کہ شراب انسان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ختم کر دیتی ہے ۔محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب شراب کے خاتمے کا حکم دیا تو وہ لوگ جو شراب کے نشے میں مگن رہتے تھے دنیا کے رہنما بن گئے اللہ تعالیٰ نے اُن کو عقل عطا فرمائی اور اُن کو شعور دیا وہ دنیا کے حکمران بن گئے۔انہوں نے کہا کہ شراب نوشی چھوڑنے کی وجہ سے ہی عرب میں جاہلیت کی جگہ علم نے لے لی۔امام کعبہ نے کہاکہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گناہوں کی سچی توبہ کریں اورمعافی مانگنے کے بعد اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کریں علم وٹیکنالوجی حاصل کریں کیونکہ اسی طرح سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور دشمن کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔امام کعبہ نے اپنی دعا میں کہاکہ اے اللہ مریضوں کو شفا بخش دے ۔دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمان مشکلات اورمصائب میں گھرے ہیں ان کی مشکلات دور فرما دیں ۔ اے اللہ مشرکین کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔ خطبہ جمعہ کے دوران امام کعبہ کی آواز رقت سے رندھ گئی اور وہ رو پڑے۔اُن کے خطبہ کے دوران حاضرین بھی زار وقطار روتے رہے۔

No comments: