International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, June 20, 2008

کوئی ممنوعہ شے استعمال نہیں کی دبئی میں تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ‘ محمد آصف

لاہور ۔ فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی ممنوعہ شے استعمال نہیں کی اور دوبئی میں ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں دوبئی سے براستہ کراچی لاہور آمد کے بعد جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ وہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ بخیریت واپس وطن آ گئے ہیں اوریہ چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط تھے اور اسی لئے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ۔ محمد آصف نے کہا کہ دوبئی حکام نے دوران حراست ان کے ساتھ بھرپورتعاون کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی پولیس اور پاکستانی سفیر کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے بھرپور تعاون کیا ۔ واضح رہے کہ محمد آصف کو 19 دن زیر حراست رکھنے کے بعد وطن واپس بھیجا ہے ۔ دوبئی حکام کا کہنا ہے کہ وہ چند روز میں محمد آصف کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پی سی بی حکام کو بھجوا دیں گے ۔ تاہم دوبئی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ محمد آصف کتنے عرصے تک دوبارہ دوبئی نہیں جا سکتے ۔ پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ دوبئی حکام کی جانب سے تفصیلی رپورٹ ملنے کے بعد ہی محمد آصف کیس کی انکوائری کی جائے گی اور انکوائری کے بعد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا

No comments: