International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, June 20, 2008
بنگلہ دیش کی جنگ آزادی میں ٢ لاکھ ٦٩ ہزار افراد مارے گئے ۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف
لندن ۔ عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 1971 ء میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 13 ممالک میں ہونے والی جنگوں کے اعدا د وشمار پر مبنی رپورٹ (50 سالہ جنگ ویت نام سے بوسنیا تک ) جاری کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے 1971 ء میں ہونے والی جنگ میں 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ورلڈ ہیلتھ پروگرام کی طرف سے پچاس سالوں میں 13 ممالک میں ہونے والی جنگوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والی اعدادو شما ر کا تجزیہ کرتے ہوئی یہ نئی تحقیق جاری کی گئی ہے ۔ جس میں بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1975 ء سے لے کر 2002 ء تک سری لنکن حکومت اور تامل باغیوں میں ہونے والے تصادم میں 2 لاکھ 15 ہزار افراد کے ہلاک ہونے کی گنتی کی گئی تھی لیکن موجودہ اعدادو شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61 ہزار کے گرد گھومتی ہے ۔ اس تحقیق کی تکمیل کے لیے تمام ذرائع سے معلومات اکٹھی کی گئی ہے تاکہ ایک جامع اور واضح اعداد وشمار سامنے لائے جا سکیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment