کویت سٹی ۔ تربوز میں پایا جانے والا نامیاتی مرکب مردی قوت کو بڑھانے والی مشہور دوا ویاگرا کے اثرات رکھتا ہے۔ یہ بات امریکہ کی ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے تازہ ترین طبی تحقیق میں بتائی۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق تربوز میں وافر مقدار میں پایا جانے والا سٹرولائن نامی نامیاتی مرکب خون کی نالیوں کی لچک میں اضافہ کرکے ان میں خون کی زیادہ مقدار کے گزرنے کا باعث بنتا ہے اور مردوں میں جنسی کمزوری کے لئے استعمال ہونے والی مشہور دوا ویاگرا کے انسانی جسم میں دوران خون پر بالکل یہی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ طبی تحقیق کرنے والے ڈاکٹروںکی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر بھیموپٹیل کا کہنا ہے کہ تربوز کھانے کے بعد سٹرولائن نامی نامیاتی مرکب آرگنائن نامی ایمنو ایسڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے جو خون میں نائٹرک آکسائیڈ کی مقدار بڑھا کر خون کی نالیوں کو وسعت دے کر دوران خون میں تیزی کا باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹر بھیمو پٹیل جو یونیورسٹی کے فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل امپروومنٹ شعبہ کے سربراہ بھی ہیں ‘ نے تربوز کو ایک حیرت انگیز پھل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مطالعہ کرنے پر اس پھل کی حیرت انگیز خصوصیات سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربوز کا باقاعدگی سے استعمال دل کے جملہ امراض‘ قوت مدافعت میں کمزوری‘ ذیابیطس اور بہت زیادہ کھانے جیسے امراض میں بے حد مفید ہے۔ ڈاکٹر بھیمو پٹیل کا کہنا ہے کہ سٹرولائن بڑی مقدار میں تربوز کے چھلکے میں پایا جاتا ہے تاہم زیادہ لوگ تربوز کا اندرونی حصہ کھاتے ہیں اور چھلکے کو پھینک دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایسا طریقہ دریافت کرنے پر تحقیق کر رہے ہیں جس کے ذریعے سٹرولائن تربوز چھلکے کی بجائے اندرونی حصے میں زیادہ مقدار میں جمع کیا جاسکے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, July 6, 2008
تربوز میں پایا جانے والا نامیاتی مرکب مردانہ قوت کو بڑھانے والی مشہور دوا ویاگرا کے اثرات رکھتا ہے
کویت سٹی ۔ تربوز میں پایا جانے والا نامیاتی مرکب مردی قوت کو بڑھانے والی مشہور دوا ویاگرا کے اثرات رکھتا ہے۔ یہ بات امریکہ کی ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے تازہ ترین طبی تحقیق میں بتائی۔ ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق تربوز میں وافر مقدار میں پایا جانے والا سٹرولائن نامی نامیاتی مرکب خون کی نالیوں کی لچک میں اضافہ کرکے ان میں خون کی زیادہ مقدار کے گزرنے کا باعث بنتا ہے اور مردوں میں جنسی کمزوری کے لئے استعمال ہونے والی مشہور دوا ویاگرا کے انسانی جسم میں دوران خون پر بالکل یہی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ طبی تحقیق کرنے والے ڈاکٹروںکی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر بھیموپٹیل کا کہنا ہے کہ تربوز کھانے کے بعد سٹرولائن نامی نامیاتی مرکب آرگنائن نامی ایمنو ایسڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے جو خون میں نائٹرک آکسائیڈ کی مقدار بڑھا کر خون کی نالیوں کو وسعت دے کر دوران خون میں تیزی کا باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹر بھیمو پٹیل جو یونیورسٹی کے فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل امپروومنٹ شعبہ کے سربراہ بھی ہیں ‘ نے تربوز کو ایک حیرت انگیز پھل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مطالعہ کرنے پر اس پھل کی حیرت انگیز خصوصیات سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربوز کا باقاعدگی سے استعمال دل کے جملہ امراض‘ قوت مدافعت میں کمزوری‘ ذیابیطس اور بہت زیادہ کھانے جیسے امراض میں بے حد مفید ہے۔ ڈاکٹر بھیمو پٹیل کا کہنا ہے کہ سٹرولائن بڑی مقدار میں تربوز کے چھلکے میں پایا جاتا ہے تاہم زیادہ لوگ تربوز کا اندرونی حصہ کھاتے ہیں اور چھلکے کو پھینک دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایسا طریقہ دریافت کرنے پر تحقیق کر رہے ہیں جس کے ذریعے سٹرولائن تربوز چھلکے کی بجائے اندرونی حصے میں زیادہ مقدار میں جمع کیا جاسکے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment