International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, July 6, 2008

پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوموں میں سے ایک ہے لیکن سیاستدان گندے ہیں ۔عبدالستار ایدھی

عبدالستار ایدھی بھیک مشن پر سکھر پہنچ گئےذوالفقار علی بھٹو میرے دوست تھے اور اب بھی بھٹو خاندان سے نظریاتی عقیدت ہے ‘ ایدھی کی صحافیوں سے گفتگوسکھر ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی بھیک مشن پر سکھر پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوموں میں سے ایک ہے لیکن سیاستدان اچھے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو ان کے دوست تھے اور اب بھی بھٹو خاندان سے ان کی نظریاتی عقیدت ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو اگر زندہ ہوتے تو موجودہ بجٹ کو پھاڑ کر پھینک دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوموں میں سے ایک ہے لیکن سیاست دان گندے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں انقلاب لا سکتے ہیں لیکن انہوں نے اپنا کام انسانیت کی بھلائی تک محدود کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے انہیں شہریت اور ایدھی ٹرسٹ کے لئے منہ مانگی رقم کی پیش کش کی ہے لیکن انہوں نے اپنے ملک کو ترجیح دی ۔ عبدالستار ایدھی نے بتایا کہ بھیک مہم کے دوران انہیں 20 کروڑ روپے بھیک ملی ہے اور اس میں پنجاب نے سب سے زیادہ حصہ ڈالا ہے ۔

No comments: