International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, July 24, 2008

ملک بھر میں ٣٠٠ اعلیٰ شخصیات عسکریت پسند وں کی ہٹ لسٹ پر ، پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کی قیادت شامل

ان شخصیات میں پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کی قیادت سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات شامل ہیں
اسلام آباد ۔ ملک بھر میں 300اعلیٰ شخصیات عسکریت پسندوں کی ہٹ لسٹ پر آ گئی ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان شخصیات کو خبر دار کر دیا ہے جو عسکریت پسندوں کی فہرست میں شامل ہیںایک انگریزی اخبار کے مطابق سی آئی ڈی کے چیف ڈی آئی جی سعود مرزا نے بتایا ہے کہ اس طرح کی خبریں درست ہیں اور مسلسل آ رہی ہیں جن کے مطابق ملک اعلیٰ شخصیات کی جان کو خطرہ ہے انہوں نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے تمام خفیہ ادارے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی واقع کو روکا جا سکا ۔ جبکہ خفیہ اداروں کے انتہائی قریبی ذرائع نے اخبار کو بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں کی ہٹ لسٹ میں شامل 300افراد میں پاکستان پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی کی قیادت بھی شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ طالبان مخالف مذہبی رہنما خفیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران ، وزارت داخلہ کے حکام اور بعض صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شخصیات کے خاندان کے افراد بھی نشانہ بن سکتے ہیں اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کی قیادت کو پہلے بھی اس حوالے سے آگاہ کیا تھا جب کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل احسن حیات پر حملے کے الزام میں جنداللہ کے اراکین کو گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے تفیتش کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت بھی ان کی ہٹ لسٹ میں شامل ہے کیونکہ یہ امریکہ کے ایجنٹس ہیں۔

No comments: