International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, July 24, 2008
مقبوضہ کشمیر کے علاقہ بٹہ مالو میں بم دھماکہ ، ایک خاتون سمیت ٥ افراد ہلاک، ١٨ زخمی
سری نگر۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے بٹہ مالو علاقے میں ایک دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلا ک اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ ایک بس اسٹینڈ کے قریب ہوا ہے جس میں تین لوگوں کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہوئی گئی جبکہ دو لوگوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس ترجمان ڈی ایس پی شیخ فیصل نے بتایا کہ جمعرات کو دوپہربارہ بجکر پندرہ منٹ پر مصروف تجارتی علاقہ بٹہ مالو میں واقع سی آر پی ایف کی ایک چوکی پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک پر پھٹ گیا۔فیصل کے مطابق دھماکہ کی زد میں چار غیر کشمیری پھیری والے اور ایک مقامی شہری غلام قادر ہلاک ہوگئے جبکہ کسی بھی فورسز اہلکار کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کے لئے سرینگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔اس ہفتے میں یہ دوسرا بم دھماکہ ہے جس میں عام راہگیر زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل بیس جولائی کو شمالی کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں ایک مقامی گھوڑا بان اور ایک غیر کشمیری سیاح ہلاک ہوگئے۔ پچھلے کئی ہفتوں سے وادی کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور تصادم آرائی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ مقای حکام کا کہنا ہے کہ زیرزمینعسکریت پسندوں نے الیکشن سے قبل تشدد میں اضافہ کرنے کے لئے اس طرح کی کاروائیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ واضح رہے جموں کشمیر میں حالیہ دنوں مخلوط حکومت گر جانے کے بعد فی الوقت گورنر راج نافذ ہے اور اسمبلی انتخابات نومبر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment