International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, July 24, 2008
پی سی او ججز اپنے خلاف نعرے سن لیں تو شائد خود ہی کام چھوڑ دیں، میرے سمیت کوئی جج نیا حلف نہیں لے گا۔ جسٹس خواجہ محمد شریف
لاہور ۔ لاہور ہائی کورٹ کے معزول جسٹس خواجہ محمد شریف نے کہا ہے کہ معزول جج وکلاء کی کمر میں چھرا نہیں گھونپیں گے۔ کوئی جج نئی اپوائنٹمنٹ یا حلف نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست کو پاکستان آزاد ہوا اور اب وکلاء استحکام پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کمال نے کی۔ جسٹس خواجہ محمد شریف نے کہا کہ جج یا چیف جسٹس وہ ہوتا ہے جسے عوام تسلیم کریں۔ پی سی او ججز اگر اپنے خلاف لگنے والے نعرے سنیں تو شائد خود ہی گھر چلے جائیں۔ اگر کسی عہدہ میں عزت نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس افتخار محمد چودھری نے جب استعفیٰ دینے سے انکار کیا انہیں نہیں معلوم تھا کہ عوام ان کو اتنی عزت دیں گے۔ کونسا لیڈر ایسا ہے جو 26گھنٹوں میں اسلام آباد سے لاہور پہنچا ہو۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس افتخار محمد چودھری نے 9مارچ 2007ء کو عدلیہ کی آزادی کی بنیاد رکھی۔ 14اگست کو پاکستان آزاد ہوا اور اب وکلاء استحکام پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں معزول ججوں کی بحالی سے کیا غریب عوام کو روٹی مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت ان لوگوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی اہلیت ہی نہیں ہے نہ ہی یہ مہنگائی اور امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جج بحال ہوئے تو یہ مسائل بھی حل ہوجائیں گے اور معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں معزول ججوں نے نیا حلف اٹھالیا ہے سب بکوا س ہے۔ ہم لوہے کی چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ میڈیا کو کوئی چیز بھی شائع یا نشر کرنے سے پہلے متعلقہ لوگوں سے رائے ضرور لے لینی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ میری اپنے ساتھی ججوں کے ساتھ بات ہوئی ہے ہم سب متحد ہیں اور کوئی بھی نئی اپوائنٹمنٹ یا حلف نہیں لے گا۔ ججوں سے زیادہ قربانیاں وکلاء نے دی ہیں۔ ہم اتنے بے غیرت نہیں کہ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھ سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا جن لوگوں سے رابطہ کیا بھی گیا انہوں نے صاف انکار کردیا ہے۔ معزول جج وکلاء اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment