اسلام آباد ۔ 24 مارچ- سید یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی کے اراکین کی بھاری اکثریت نے ملک کا آئندہ وزیراعظم منتخب کر لیا۔ پیر کو قائد ایوان کے تعین کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ایوان زیریں کے ارکان نے ڈویژن آف ووٹ کے ذریعہ رائے شماری میں حصہ لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قائد ایوان کے منصب کیلئے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کو 264 ملے جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری پرویزالہی کو 42 ووٹ ملے، اس طرح سید یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے ملک کے آئندہ وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جیسے ہی نتائج کا اعلان کیا قومی اسمبلی ہال تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا، اراکین دیر تک ڈیسک بجاتے رہے۔
و قوم کو درپیش چیلنجوں کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ملډ
ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ملکر چلنا ہو گا، پارلیمنٹ کو بالادست اور آئین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہو گا، ہماری حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی، چاروں صوبوں سے ملنے والے مینڈیٹ پر ملک بھر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہماری حکومت عوام کی خادم ہو گی، میں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پہلے 100 دن کے پروگرام کا اعلان کروں گا، قومی اسمبلی بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے اور ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل پر قراردادیں منظور کرے، معزول ججوں کو فوری طور پر رہا کیا جائےنو منتخب وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا اپنے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 مارچ - نو منتخب وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ملکر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کیلئے پارلیمنٹ کو بالادست اور آئین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہو گا، ہماری حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی، چاروں صوبوں سے ملنے والے مینڈیٹ پر ملک بھر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہماری حکومت عوام کی خادم ہو گی اور میں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کے پہلے 100 دن کے پروگرام کا اعلان کروں گا۔
نو منتخب وزیراعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی سے بدھ کو اعتماد کا ووٹ لیں گےپیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو دارالحکومت میں موجود رہنے کی ہدایت کردی گئی
اسلام آباد ۔ 24 مارچ - نو منتخب وزیراعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی قومی اسمبلی سے بدھ کو اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم بدھ کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔ اس مقصد کے لئے (آج) منگل کو اسمبلی اجلاس دوبارہ بلانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی توقع ہے اور (کل) بدھ کو یوسف رضا گیلانی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے دوران تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیر کو اجلاس ملتوی ہونے کے بعد بھی دارالحکومت میں ہی موجود رہیں تاکہ (کل) بدھ کو نو منتخب وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے وقت ان کی ایوان میں موجودگی یقینی ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کا اعلان ہونے پر ایوان میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے
اسلام آباد ۔ 24 مارچ - قومی اسمبلی میں قائد ایوان یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کا اعلان ہوتے ہی پیر کی شام ایوان کے اندر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور گیلریوں میں بیٹھے مہمانوں کی طرف سے زبردست نعرے بازی کی گئی ‘ سپیکر کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی کے بھاری اکثریت سے انتخاب کے اعلان کے بعد گیلری میں بیٹھے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ فریال تالپور اور ایوان میں بیٹھی شیری رحمن اور پارٹی کے دیگر ارکان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے جبکہ مہمانوں کی گیلریوں میں بیٹھے پارٹی کارکنوں کی طرف سے پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو‘ بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی جو وقفے وقفے سے کافی دیر تک جاری رہی۔
یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم منتخب ہونے کے اعلان کے ساتھ
یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم منتخب ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی قومی اسمبلیا ایوان ”زندہ ہے بی بی زندہ ہے، نعرہ¿ بھٹو، زندہ ہے بھٹو زندہ ہے“ کے زور دار نعروں سے گونج اٹھا
اسلام آباد ۔ 24 مارچ - پاکستان پیپلز پارٹی اور حلیف جماعتوں کے وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار سیّد یوسف رضا گیلانی کے بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی گیلریوں میں موجود مہمانوں کے ”زندہ ہے بی بی زندہ ہے، نعرہ¿ بھٹو، زندہ ہے بھٹو زندہ ہے“ زور دار نعروں سے قومی اسمبلی کا ایوان گونجتا رہا۔ تمام اراکین نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان پر بھرپور انداز میں ڈیسک بجا کر اس کا خیرمقدم کیا۔
نومنتخب وزیراعظم نے سب سے پہلا حکم معزول ججوں کی رہائی ډ
نومنتخب وزیراعظم نے سب سے پہلا حکم معزول ججوں کی رہائی کا دیا
اسلام آباد ۔ 24 مارچ - نومنتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے معزول ججوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ پیر کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کی حیثیت سے معزول ججوں کی رہائی کا حکم جاری کرتا ہوں۔ انہوں نے ججوں اور وکلاءسے گذارش کی کہ وہ احتجاج کا سلسلہ اپنانے کی بجائے اپنے مطالبات پارلیمنٹ میں لائیں کیونکہ پارلیمنٹ ہی سب سے بااختیار آئینی ادارہ ہے۔
ہم سب ایک ہیں‘ حکومت اور اپوزیشن کا کوئی تصور نہیں۔
ہم سب ایک ہیں‘ حکومت اور اپوزیشن کا کوئی تصور نہیں۔ مخدوم امین فہیم۔ ایوان میں نعرے بازی پر اظہار افسوس
اسلام آباد ۔ 24 مارچ - پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پاکستان کو خوشحال بنانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے‘ کسی نظم و ضبط کے بغیر جمہوریت بھی شتر بے مہار ہو جاتی ہے۔
No comments:
Post a Comment