International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 24, 2008

بش کی مقبولیت میں ٤٠ فیصد کمی ہوئی ہے



نیویارک ۔صدر امریکہ جارج ڈبلیو بش کی جانب سے عراق پر حملہ کی مدافعت کے اعادہ کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید انحطاط واقع ہو گیا ایک تازہ ترین استصواب کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ عراق پر حملہ کے بعد 5 سال کی تکمیل کے موقع پر جب صدر امریکہ جارج بش نے ایک بار پھر عراق پر اس حملہ کو درست قرار دیا تو عوام میں ان کی مقبولیت مزید کم ہو گئی اور مقبولیت کی شرح 31 فیصد ہو گئی جو گزشتہ پانچ سال میں ان کی مقبولیت کی سب سے کم شرح ہے ۔ سی این این ‘ رائے عامہ تحقیقی کارپوریشن کے منعقدہ ایک سروے کے مطابق 2003 ء میں عراق پر حملے کے پانچ سال بعد عوام کی 69 فیصد تعداد نے ان کی کارکردگی کو مسترد کر دیا ۔ عراق پر حملہ کے آغاز کے وقت صدر بش کی مقبولیت 71 فیصد تھی جو پانچ سال بعد گھٹ کر 31 فیصد ہوگئی ہے مقبولیت میں 40 فیصد انحطاط صدر جانسن کی مقبولیت میں انحطاط کے مماثل ہے جو ویت نام جنگ کے بعد پیدا ہوا تھا ۔ 1964 ء میں امریکی کانگریس نے خلیج ٹونکن قرار داد منظور کرتے ہوئے ‘ صدر جانسن کو ویت نام پر حملہ کا اختیار دیاتھا اس وقت ان کی مقبولیت 47 فیصد تھی ۔ جنگ کے آغاز کے 4 سال بعد ان کی مقبولیت میں کمی ہو گئی تھی اور وہ 35 فیصد رہ گئی تھی ۔ یعنی 39 فیصد انحطاط پیدا ہوا تھا جو بش کی مقبولیت میں انحطاط کے مماثل ہے

No comments: