International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 24, 2008

نو منتخب وزیر اعظم کے حکم پر صوبائی دارلحکومت میں قید سپریم کورٹ کے دو معزول ججوں کو بھی رہا کر دیا گیا

لاہور۔ نو منتخب وزیر اعظم مخدوم یوسف رضا گیلانی کے ججوں کی رہائی کے حکم پر صوبائی دارالحکومت میں نظر بند سپریم کورٹ کے دو معزول ججوں جسٹس خلیل الرحمن رمدے اور جسٹس فلک شیر کو بھی رہا کر دیا گیا اور ان کے گھروں کے باہر تعینات پولیس کی نفری اور رکاوٹوں کو ہٹا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپنے انتخاب کے بعد یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں پانچ ماہ سے گرفتار معزول جج صاحبان کی رہائی کا حکم دیا تو صوبائی دارالحکومت میں اپنی رہائش گاہوں میں نظربند سپریم کورٹ کے دو معزول ججوں جسٹس خلیل الرحمن رمدے اور جسٹس فلک شیر کو بھی فوری طور پر رہا کر دیا گیا جس کے فورا بعد سیاسی جماعتوں جنمیں مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور وکلاء تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں ۔ کے رہنماؤں ، کارکن اور عام شہری بڑی تعداد میں جسٹس خلیل اورحمن رمدے کے گھر پہنچ گئے جس کے بعد جسٹس خلیل الرحمن رمدے اپنی رہائش گاہ سے باہر آگئے اور کچھ دور تک عوام کے ہمراہ مارچ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے نو منتخب وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ حق اور عوام کی فتح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں دیگر جج صاحبان کی طرح اپنے بچوں سمیت 3 نومبر کی رات 12 بجے نظر بند کیا گیا تھا جس کا انہیں کوئی حکم نامہ نہیں دکھایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ایک اعلی شخصیت نے بھی کہا کہ ججوں کو نظر بند نہیں کیا گیا لیکن ساری دنیا اصل حقیقت سے آشنا ہے ۔ اس موقع پر لوگوں نے جسٹس خلیل الرحمن رمدے کو ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں

No comments: