International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 24, 2008

معزول چیف جسٹس سمیت دیگر معزول ججوں کو رہا کر دیا گیا



نو منتخب وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے معزول ججوں کی رہائی کا حکم سنتے ہیں بڑی تعداد میں لوگ معزول چیف جسٹس کے گھر کے سامنے پہنچ گئے ، 3نومبر کے غیر آئینی اقدام کے ذریعے ججوں کو قید کر دیا گیا منزل کے حصول کیلئے ابھی سفر باقی ہے
معزول چیف جسٹس کا گھر کے سامنے آنے والے لوگوں سے مختصر ترین خطاب
اسلام آباد ۔ نو منتخب وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے اپنے انتخاب کے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر معزول ججوں کو رہا کر دیا گیا ہے اپنی رہائی کے بعد معزول چیف جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ 3 نومبر کا اقدام غیر قانونی تھا جس کے تحت ججوں کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم نے ایوان میں اپنے انتخاب کے بعد پہلے خطاب کے دوران ایگزیکٹو آرڈر جاری کر تے ہوئے حکم دیا کہ گرفتار ججوں کو رہا کیا جائے جس کے بعد جسٹس کالونی میں جانے والے راستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا اور تین نومبر کے بعد پہلی مرتبہ وہاں سے عام لوگوں کو جسٹس کالونی میں داخلے کی اجازت دی گئی نو منتخب وزیر اعظم کی جانب سے اس اعلان کے بعد بڑی تعداد میں وکلاء ،سول سوسائٹی ، ملکی اور غیر ملکی میڈیا چیف جسٹس کے گھر پہنچ گیا اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان ، وکلاء اور سو ل سوسائٹی نے چیف جسٹس اور دیگر معزول ججوں اور عدلیہ کی بحالی کے حق میں اور صدر پرویز مشرف کے خلاف زبردست نعرے بازی کی معزول چیف جسٹس سے ملاقات کے لئے جانے والوں میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر جاوید ہاشمی نو منتخب رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ ،فرید پراچہ اور وکلاء رہنماؤں میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن ،سپریم کورٹ کے وکیل جسٹس (ر) طارق محمود ، اطہر من اللہ ،سردار عصمت اللہ اور دیگر اہم سیاسی و غیر سیاسی اور سینئر سوسائٹی کے لوگ شامل تھے ۔ اس موقع پر معزو ل چیف جسٹس لوگوں کا شکریہ ادا کر نے کے لئے اپنے بچوں اور وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ اپنے گھر سے باہر آئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معزول چیف جسٹس نے کہا کہ 3 نومبر کو ایک غیر قانونی اقدام کے ذریعے ججوں کو معزول کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا انہو ںنے کہا کہ عدلیہ کی معزولی کے بعد جس طرح وکلاء برادری ،سول سوسائٹی اور عام عوام نے عدلیہ کی بحالی کے لئے جدجہد کی میں اپنے دیگر معزول ججوں کی جانب سے آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن کے ذریعے میں آپ لوگوں کا شکریہ ادا کروں انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد جاری ہے ابھی ہم نے اپنا سفر طے کر نا ہے کیونکہ ہماری منزل عدلیہ کی مکمل بحالی ہے ہم اپنی منزل کی جانب پر امن طریقے سے سفر جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزازا حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پہلے حکم کے ذریعے معزول ججوں کی رہائی کا حکم دیا اس حکم کے ذریعے دنیا کا کم عمر ترین سیاسی قیدی جو چیف جسٹس کا معذور بیٹا ہے کو رہائی نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی معزول جج صرف رہا ہوئے ہیں ان کی بحالی ابھی باقی ہے ابھی ہم نے باقی سفر بھی طے کر نا ہے او ریہ باقی سفر بڑی احتیاط کے ساتھ طے کرنا ہے انہو ںنے کہاکہ ہمیں نئی پارلیمنٹ کو بڑے حوصلے کے ساتھ عدلیہ کی بحالی کے حوالے سے تیس دن دینے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ، سول سوسائٹی اور عوام ایک سال سے زائد جدوجہد کے بعد ہی آج کا دن دیکھنا نصیب ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی رہائی کے بعد ہمیں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم نے جس طرح دو ٹوک حکم کے ذریعے ججوں کی بحالی کا حکم دیا ہم ان کے مشکور ہیں ۔

No comments: