ٹکراؤ کی پالیسی نہیں چاہتے لیکن ایوان صدر پر ایک شخص نے قبضہ کر رکھا ہے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا قومی اسمبلی میں تہینتی خطاب
اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں واضح کیا ہے کہ قوم اصل جشن اس وقت منائے گی جب معزول ججز اپنے منصب پر بحال ہوں گے جنرل (ر) پرویز مشرف کے سائے سے ملک کو پاک کئے بغیر جمہوریت اور ادارے مستحکم نہیں ہو سکتے عدلیہ کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ ہو گا نہ پسپائی دکھائیں گے قومی اسمبلی میں اپنے تہنیتی خطاب میں چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں چاہتے لیکن ایوان صدر پر ایک شخص نے قبضہ کر رکھا ہے منتخب وزیراعظم کی قیادت میں اس ایوان نے اپنے آئینی حقوق حاصل کرنا ہیں اصل جشن قوم اس دن منائے گی جب معزول ججز اپنے منصب پر بحال ہوں گے اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوں گے اس معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اس پر کوئی پسپائی نہیں دکھائیں گے ۔ آج ملک کو مشکل ترین حالات کا سامنا ہے ملک میں بجلی گیس عدالتیں بند ہیں افرا تفری ہے عزت کا تحفظ نہیں ہے لاقانونیت ہے بے پناہ مسائل ہیں حکومت کو ان مسائل کو حل کرنے کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔ ایوان کو پالیسیوں کامرکز بنایا جائے ۔قوم کے مفاد کو بیچا ہے غیر ملکی افواج پاکستان میں قابض ہیں مساجد غیر محفوظ ہیں توقع ہے حکومت غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا جائے گا بدنام زمانہ پیمرا آرڈیننس کو ختم کیا جائے قوم آزاد و خود مختار عدلیہ کیلئے ہماری طرف دیکھ رہی ہے وہ دن نہیں بھولنے چاہیں جب ارکان کو بھیڑ بکریوں کی طرح جیلوں میں ٹھونسا گیا ججز کو ان کے اہل خانہ سمیت پابند سلاسل کیاگیا سیاست اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے آگ کا سمندر عبور کرنے کے بعد یہ دن آیاہے جبکہ جنرل (ر) پرویز مشرف کا سایہ ملک کے ایوان اور اداروں پر موجود ہے جمہوریت نہیں چل سکتی ملک کو اس سائے سے پاک کر کے ہی کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment