International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, March 24, 2008
پیپلز پارٹی کے اراکین کی درخواست پر گور نر سرحد نے سرحد اسمبلی کا اجلاس ٢ اپریل کی بجائے ٢٨ مارچ کو صبح ١٠بجے طلب کر لیا
پشاور ۔ سرحد اسمبلی کا اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین کی درخواست پر 2 اپریل کی بجائے 28 مارچ کو صبح 10بجے اسمبلی ہال واقع خیبر روڈ طلب کر لیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی نے 2 اپریل کو سرحد اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کے اعلان کے بعد گور نر سرحد اویس احمد غنی سے درخواست کی تھی کہ سرحد اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل سے قبل بلایا جائے کیونکہ 4 اپریل کو پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے اراکین برسی میں شرکت کے لئے لاڑکانہ جائیں گے جبکہ 3 یا 4 اپریل کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے اراکین برسی میں شرکت نہیں کر سکیں گے پیپلز پارٹی کی درخواست پر پیر کے روز گور نر سرحد اویس احمد غنی نے سرحد اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کی بجائے 28 مارچ کو طلب کر لیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ اسی دن سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے 29 یا 30 مارچ کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ 31 مارچ کو وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment