اسلام آباد...............وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفی دینے والے سینیٹر رضا ربانی کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا ہے ۔میاں رضا ربانی کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کیے جانے کے احکامات ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ سے جاری کیے گئے ہیں ۔سینیٹ میں گزشتہ دنوں قائد ایوان کے عہدے پر وسیم سجاد اور قائد حزب اختلاف کے عہدے پر رضا ربانی تھے ۔ ان دونوں نے حالیہ حکومت سازی کے وقت پارلیمانی روایات کے مطابق اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نئی حکومت آنے کے باعث سینیٹ کے بنچوں میں تبدیلی کی وجہ سے اب وزیر اعظم نے رضا ربانی کو نیا قائد ایوان مقرر کردیا ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, March 30, 2008
وزیراعظم نے رضا ربانی کو سینیٹ میں قائدایوان مقرر کردیا
اسلام آباد...............وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفی دینے والے سینیٹر رضا ربانی کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا ہے ۔میاں رضا ربانی کو سینیٹ میں قائد ایوان مقرر کیے جانے کے احکامات ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ سے جاری کیے گئے ہیں ۔سینیٹ میں گزشتہ دنوں قائد ایوان کے عہدے پر وسیم سجاد اور قائد حزب اختلاف کے عہدے پر رضا ربانی تھے ۔ ان دونوں نے حالیہ حکومت سازی کے وقت پارلیمانی روایات کے مطابق اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نئی حکومت آنے کے باعث سینیٹ کے بنچوں میں تبدیلی کی وجہ سے اب وزیر اعظم نے رضا ربانی کو نیا قائد ایوان مقرر کردیا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment