International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, March 30, 2008

سیاسی مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کا احتساب نہ ہو،جاوید ہاشمی





کراچی.....مسلم لیگ ن کے رہ نما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کا احتساب نہ ہو البتہ احتساب کا طریقہ کار سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر طے کیا جاسکتا ہے۔کراچی میں پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر طارق خان کے گھر پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت سیاست میں حصہ لینے کا آخری مقصد نہیں ۔دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن کا موقف ہے کہ صدر پرویز کو جانا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت نہ لینے پر ان کا یہی موقف ہے کہ وہ کسی ڈکٹیٹر سے حلف نہیں لیں گے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ججز بحال ہیں بار نے انہیں وقت دیا ہے اور پیپلز پارٹی نے بھی اس معاملے پر بھرپور مؤقف اختیار کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جلد اس کام کو انجام دیں گے اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمد چوہدری ہی ہوں گے۔مفاہمت اور ایم کیو ایم سے تحفظات کے سوال پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لئے مفاہمت خوش آئند ہے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ کسی کا احتساب نہ ہو۔

No comments: