International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, March 30, 2008

پیپلز پارٹی نے سرحد کابینہ میں وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دے دی





پشاور...............پیپلز پارٹی نے سرحد کابینہ میں اپنے وزرا کے ناموں اور انکے محکموں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ہفتے کی رات پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور صوبائی قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔پیپلز پارٹی کی اعلی ٰ قیادت میں سرحد کی 21رکنی کابینہ نے اپنے نو وزرا اور انکے محکموں کو حتمی شکل دی ۔اس کے تحت نو منتخب رکن اسمبلی ظاہر علی شاہ کو محکمہ صحت ، لیاقت شباب کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ہمایوں خان کو ایری گیشن اینڈ پاور، سلیم خان کو سوشل ویلفیئر ،محمود زیب کو ریونیو ،شیر اعظم خان کو محکمہ فنانس ،شجاع خان کو محکمہ خوراک احمد حسن شاہ کو انڈسٹریز اور نامزد سنیئر وزیر رحیم داد خان کو ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے محکمے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پارٹی کی جانب سے ان کے ناموں اور محکموں کا باضابطہ اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ۔

No comments: