متحدہ حزب اقتدار میں شامل منتخب سیاسی جماعتوں نے اپنے وزراء کو حتمی شکل دے دی ہے
پی پی 11مسلم لیگ (ن ) 9،اے این پی 2،فاٹا اور جے یو آئی سے 1،1وزیر لیا جائے گا
اسلام آباد ۔ صدر پرویز مشرف(پیر کو ) ٢٤ رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے ۔ متحدہ حزب اقتدار میں شامل منتخب سیاسی جماعتوں نے ملک میں وفاقی کابینہ کیلئے اپنے وزراء کو حمتی شکل دے دی ہے ۔کابینہ ٢٤ وزراء پر مشتمل ہو گی ۔ دوسرے مرحلے میں کابینہ کے ارکان کی تعداد ٤٠ ہو گی ۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزراء کے ناموں کا باضابطہ اعلان کردیاگیاہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ کیلئے نامزد ٩ وفاقی وزراء کا باضابطہ طور پر فہرست جاری کر دی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے وزراء کے ناموں کی حتمی شکل دے دی ہے جس کے بعد پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے وفاقی کابینہ کیلئے بطور وزیر نامزد ہونے والے رہنماؤں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے اقبال ظفر جھگڑا کے مطابق پارٹی نے کابینہ کیلئے فارمولے کے تحت حصے میں آنے والی 9وزارتوں کیلئے نامزدگی کر لی ہے جس میں ایک خاتون وزیر بھی شامل ہیں وزراء کے نام یہ ہیں چوہدری نثار علی خان ، اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف ، احسن اقبال ، سردار مہتاب احمد خان، خواجہ سعد رفیق ، شاہد خاقان عباسی ،رانا تنویر اور بیگم تہمینہ دولتانہ کے نام شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی نے بھی اپنے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ پی پی پی کے ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی ، خورشید شاہ ، راجہ پرویز اشرف ، شری رحمن، فاروق ایچ نائیک ، قمر الزمان کائرہ ، چوہدری احمد مختار ، ہمایوں عزیز ، نجم الدین ، نظر محمد گوندل سمیت پیپلز پارٹی کے پہلے مرحلے میں 11وزراء شامل ہوں گے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دو وفاقی وزراء میں غلام احمد بلور اور خواجہ محمد خان ہوتی شامل ہیں ۔ جمعیت علماء اسلام کی جانب سے بھی کابینہ کیلئے وزیر کا فیصلہ کر لیاگیاہے بلوچستان سے جے یو آئی کے سینیٹر رحمت اللہ کاکڑ کابینہ میں شامل ہوں گے جبکہ فاٹا سے سینیٹر حمید اللہ آفریدی وفاقی وزیر ہوں گے۔صدر پرویز مشرف آج وفاقی کا بینہ سے حلف لیں گے ۔
No comments:
Post a Comment