متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے تحفظات بدستور موجود ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد کی صحافیوں سے بات چیت
مانسہرہ ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے ان کے تحفظات بدستور موجود ہیں اور پونے دو ماہ کی تاخیر سے صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلانا تماشا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مانسہرہ کھواڑی میں اپنے داماد کیپٹن صفدر کی والدہ کے چہلم میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں کیا ان کے ہمراہ مسلم لیگی زعما ، افتخار احمد جھگڑا ، سردار مہتاب احمد اور دیگر ارکان بھی تھے ۔ نواز شریف نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہاکہ ایم کیو ایم کے حوالے سے نہ صر ف ہمارے بلکہ بہت سے اردو بولنے والوں کے بھی تحفظات ہیں ان کا کہنا تھا کہ قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ بارہ مئی کو 48انسانی ہلاکتوں کا جواز کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نس نس سے خون بہہ رہا ہے ۔ شدید مشکلات کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہو چکاہے ۔ پانی اور بجلی جیسے بڑے مسائل منہ کھولے کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک با اختیار پارلیمنٹ چاہیے اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو پارلیمنٹ کو با اختیار بنانا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment