International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, March 23, 2008

پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کا چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس‘ چوہدری پرویزالٰہی کی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کیلئے متفقہ طور پر









اسلام Èباد ( چود ھری احسن پریمی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی لیڈر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ سے ہی جمہوریت اور جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھا ہے اور وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ لینا جمہوریت اور جمہوری اداروں کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پارلیمانی جمہوریت مزید مضبوط ہو گی کیونکہ ایک پارٹی کی حکومت کا تاثر جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ہے۔ وہ Èج پارلیمنٹ ہائوس کے باہر وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ لینے کا مقصد جمہوری اداروں کو مضبوط کرنا ہے اور اس سے پہلے متفقہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی مثالیں تو موجود ہیں لیکن لیڈر Èف دی ہائوس کی ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر اس جمہوری عمل میں حصہ لے گی جس سے جمہوری ادارے اور پارلیمنٹ مضبوط ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے ان کی نامزدگی اس جمہوری عمل کا حصہ ہے جس کو ہماری جماعت نے گذشتہ پانچ سالوں میں پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کا نتیجہ کیا ہو گا لیکن اس سے قطع نظر وہ اس جمہوری عمل میں ضرور حصہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے پاکستان مسلم لیگ کے راستے علیحدہ نہیں ہوئے بلکہ وہ صوبہ سندھ میں عوامی مفاد کیلئے حکومت میں شامل ہوں گے اور مرکز میں ہمارے ساتھ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اپنے فیصلے خود کرتی ہے اور پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ دونوں کا مستقبل انشاءاللہ روشن ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں نے برسر اقتدار Èنے والی دونوں جماعتوں سے زیادہ پاپولر ووٹ لیے ہیں جبکہ ن لیگ صرف صوبہ پنجاب تک محدود ہے۔ صدر کے استعفیٰ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف Èٹھ سال پہلے یہ کہتے ہوئے ملک سے فرار ہو گئے تھے اور اب بھی یہی ریکارڈ بجا رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی دعوت میں شرکت نہیں کرے گی کیونکہ پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کا یہ کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھنا ان کے مینڈیٹ کی توہین ہے تو ہمارا بھی ان کے ساتھ بیٹھنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہو گا۔ چوہدری پرویزالٰہی نے اپنی نامزدگی پیر صاحب پگاڑا‘ Èفتاب شیر پائو اور دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعظم کے امیدوار کیلئے نامزد کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

No comments: