International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Tuesday, April 15, 2008
ایرا ن کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔ سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایرانکے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتاہے نئی حکومت دونوںبرادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے منگل کو ایران کے مشیر برائے ثقافتی امور آیت اللہ علی تاشکری سے ملاقات میں کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے د ونوں ممالک مشترکہ مذہبی اقدار ‘ تاریخ ثقافت سے منسلک ہے اور بھائی چارہ اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورایران او آئی سی اہم رکن ممالک ہیں ۔ اس حیثیت میں دونوں ممالک کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلم امہ کو داخلی اور بیرونی سطح پردرپیش چیلنجز کے حل کی کوشش کریں۔ ای سی او میں دونوں ممالک کے کردار کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران ای سی او کے بانی اراکین کی حیثیت علاقے میں معاشی خود مختاری کے حصول کے لیے اس تنظیم کو مفید اورفعال بنانے میں کلیدی کردار ہے ۔ ایران کے مشیر برائے ثقافت نے وزیراعظم کو ایران میں وزیراعظم کے آبائی علاقے گیلان کے دورے کی دعوت دی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment