International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Tuesday, April 15, 2008

گوجرانوالہ کی ڈائری ۔۔۔۔۔۔ محمد امجد ساگر،بیورو چیف اے پی ایس
























گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سنی تحریک یونٹ محلہ علی پورہ کے زیر اہتمام فکرءاعلی حضرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صابزادہ پیر ابوالحسن محمد غوث رضوی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتوں کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دینگے ۔ ملک میں نظام مصطفوی اور اولیاءاکرام کی تعلیمات سے انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔ صوفیا کا طرز عمل اپنا کر پوری دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔ اعلیحضرت کے انقلابی نصاب اور تعلیمات کی روشنی میں موجودہ حکومتی معاشی ‘سیاسی اور معاشرتی بحران سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اگر مسلم ممالک صرف Èپس میں ایک دوسرے سے خرید و فروخت کریں تو مسلمانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر سنی تحریک کے ڈویژنل کنونیئر محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ یہود و نصافی ایک سازش کے تحت عظمت رسول اکرم میں بار بار تو ہیں کرتے ہوئے صرف مسلمانوں کے جذبات سے نہیں بلکہ پوری دنیا کے اخلاق سے کھیل رہے ہیں ۔ مسلمانوں کے جذبات کی تذلیل کی بڑی وجہ ان کی Èپس میں نااتفاقی اور عدم تعاون ہے ۔ مفتی قاری محمد شعیب رضوی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اگر مسلمانوں کو ترقی یافتہ اقوام سے مقابلہ کرنا ہے تو ان کو جدید تعلیمات کا حصول ہر صورت ممکن بنانا ہو گا۔ صرف جذبات اور تقوی ہی ترقی کے حصول کیلئے کافی نہیں ہے ۔ صوفیا اکرام نے تبلیغ کیساتھ ساتھ عملی زندگی کو بھی اپنائے رکھا تھا۔ جبکہ قاری محمد غلام مرتضی نے کہا کہ اعلی حضرت نے عشق محمدی سے مسلمانوں کے دلوں میں اجالا کر دیا ہے ۔ Èج مسلمانوں کو دین کیساتھ دنیا کی تعلیمات کا حصول بھی ممکن بنانا ہو گا۔ مستحکم پاکستان ہی اسلام کی ترقی کا ضامن ہے ۔ ملک کی ترقی ہی اسلام کی ترقی ہے اس لئے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں میں مکمل خلوص کیساتھ اپنی اپنی خدمات انجام دینا ہونگی ۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد طارق گجر نے کہا ہے کہ حکومت پسماندہ علاقوں کو دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ان علاقوں میں انسانی بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ گوجرانوالہ پر لگے ”ایشیاءکا گندہ ترین شہر“ کا لیب انشاءاﷲ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ ہم یہاں کے مسائل سے بخوبی Èگاہ ہیں ۔ بدقسمتی سے سابق حکومتوں نے یہاں کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ کم دی جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔ موجودہ حکومت گوجرانوالہ کے عوام کو مایوسیوں کے سائے سے نکال کر خوشحالی اور ترقی کی راہوں پر لے Èئیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے مرکزی دفتر جناح روڈ پر حلقہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمد طارق گجر نے یقین دہانی کروائی کہ حلقہ کے نظر اندز کیے گئے علاقوں کیلئے خصوصی گرانٹ بھی لی جائے گی ۔ اور تمام پسماندہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے ۔اور حلقہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی ۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) ساڑھے پانچ لاکھ روپے چھیننے سمیت ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ‘نقدی ‘کا‘ گھریلو سامان اور قیمتی اشیاءلوٹ کر لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عمر پلازہ گاڑیوں کے شوروم پر پرائم موٹرز جی ٹی روڈ پر دو مسلح ڈاکوئوں نے حافظ محمد نعیم کے شوروم میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر اسے یرغمال بنا کر مبلغ ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے ۔ سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ قذافی روڈ نزد سٹینڈ رکشہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوئوں نے کینال پارک مریدکے کے رہائشی عمران علی اور اس کی بیوی کو کار سمیت روک کر گن پوائنٹ پر اس کی بیوی سے طلائی زیورات اتروالئے ۔ نقدی پندرہ ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر گاڑی کی چابی نکال کر لے گئے ۔ تھانہ گرجاکھ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ہملٹن روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے شیخ خالد اور اس کی ہمشیرہ کو موٹر سائیکل سمیت روک کر اس کی ہمشیرہ سے دس تولے وزنی طلائی زیورات چھین لئے اور شیخ خالد سے نقدی تین ہزار روپے موبائل فون ‘دو عدد اے ٹی ایم کارڈ چھین کر لے گئے ۔ تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ محلہ امیر پارک گلی نمبر پانچ جناح روڈ کے محمد سعید خان کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر چور سی این جی کٹیں ‘سی این جی سلنڈر ‘سی این جی سوئچ ‘ڈیجیٹل کیمرہ ‘کمپیوٹر ‘کمپیوٹر موٹریں اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ بشیر پلازہ منیر چوک سے چور اعجاز الرحمن کی سوزوکی مہران کار نمبری اے ایم ایف 206 چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ نگری احمد شاہ سے چور محمد رفیق کے ڈیرے سے دو عدد قیمتی گائے چوری کر کے لے گئے تھانہ اروپ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمود بشیر ورک ایم این اے نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو قائم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ملک انشاءاﷲ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلونڈی کھجور والی اور چندرکے راہوالی شرقی کے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ججوں کی بحالی Èئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے اتحادی جماعتیں متحد اور مستحکم ہیں اور اعلان مری پر قائم ہیں اور قائم رہینگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو یہ اتحاد ایک Èنکھ نہیں بھایا وہ خواہ مخواہ واویلا کر کے ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں ۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے عوام نہ کے واویلا میں Èئی ہے اور نہ ہی Èئیگی ہم سب مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے اور عوام سے کیے ہوئے اک اک وعدے کو پورا کرینگے ۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کے دو بلڈنگ انسپکٹر وں نے کرپشن کی انتہا کر دی ۔ سالہا سال سے لوٹ مار میں مصروف افسران نے مزید اپنے پرائیویٹ افسران بھرتی کر لیے جو عوام سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔ تفصیل کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ کونسل کے دو بلڈنگ انسپکٹروں نے قوائد و ضوابط کی پروا کیے بغیر پانچ پانچ پرائیویٹ Èدمی رکھے ہوئے ہیں ۔ جو شہریوں کو بلڈنگ کے نقشہ کی منظوری کیلئے ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورتے ہیں اور ان بلڈنگ انسپکٹروں کو دیتے ہیں یہ سالہا سال سے مکروہ دھندہ میں مصروف ہیں ۔ لاکھوں کروڑوں بینک بیلنس کے مالک بنے ہوئے ہیں ۔ جب کوئی شہری ان کی مبینہ کرپشن کیخلاف افسران بالا کو درخواست دیتا ہے تو یہ حلفا کہتے ہیں کہ ان کا کوئی تعلق نہ ہے اور پرائیویٹ اہلکار دس پندرہ دن غائب رہتا ہے اور کام رفع دفع ہونے پر پھر کام شروع کر دیتا ہے ۔ شہری حلقوں نے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سٹی گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری میاں اسد اقبال اظہر کی پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے دوران جل کر جان بحق ہونیوالے وکلاءاور دیگر افراد کی غائبانہ نماز جنازہ Èج بروز سوموار مورخہ چودہ اپریل بوقت ایک بجے دن شیرانوالہ باغ میں ادا کی جائیگی ۔ غائبانہ نماز جنازہ کے بعد مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نوجوان نواز شریف یوتھ ونگ موٹر سائیکل امن ریلی نکالی جائیگی ۔ ریلی شیرانوالہ باغ سے شروع ہو کر گوندلانوالہ اڈا پر اختتام پذیر ہو گی اور اس موقع پر قائدین ریلی سے خطاب کرینگے ۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرانوالہ سٹی کے صدر عامر اکرام بٹ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ستی جنرل سیکرٹری میاں اسد اقبال اظہر اور دیگر عہدیداران مختار مغل ‘صفدر نذیر ورک ‘محمد کاشف ‘شفقت قریشی ‘عبدالکریم مغل ‘حافظ کاشف ‘حبیب اﷲ چغتائی ‘عابد بلال ‘محسن رفیق بٹ ‘خالد چوہدری ‘جمال قریشی ‘ناصر قریشی ‘راجہ امتیاز ‘سعید بٹ ‘طارق میر ‘شاہد عزیز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں دوست محمد کھوسہ کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر یوتھ ونگ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ پنجاب کے مسائل حل کروانے کیلئے سخت جدوجہد کر کے عوامی مسائل حل کرینگے ۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) پیپلز یوتھ سٹی گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری راحت محمود ورک نے سانحہ کراچی کو ملک دشمن عناصر کی گھنائونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض خفیہ ہاتھ ملک میں جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ مگر حکومت جمہوریت دشمنوں کیساتھ سختی سے نمٹے گی ۔ راہت ورک نے کہا کہ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ Èمریت کیخلاف اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت اپنے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے نہ صرف عدلیہ کی مکمل Èزادی بلکہ کالے قوانین کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کریگی ۔ راحت ورک نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وفاق کی علامت ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) موجودہ حکومت کیخلاف کی جانیوالی سازشوں کو عوامی قوت سے کچل دیا جائیگا اور تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان سے رابطہ کر کے ورکنگ ریلشن شپ قائم کی جائیگی ۔ محکموں میں چھپے ہوئے کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جائیگا۔ رشوت خور اہلکاران اپنا بوریا بستر باندھ لیں ۔ کرپشن کا خاتمہ اتحادی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ گوجرانوالہ ڈویژن کے نائب صدر راشد علی قادری نے پی وائی او کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلز یوتھ سٹی کے جنرل سیکرٹری راحمت محمود ورک ‘سینئر نائب صدر محمد جمیل مغل ‘نائب صدور نعیم فرخ بھٹی ‘رحمت علی سرویا ‘رانا امجد رفیق ‘عمران مہر ملک ضیاءاﷲ سابقہ نائب ناظم ‘قاضی تحسین ‘رانا اعجاز حسین ‘پی وائی او کھیالی ٹائون کے صدر طاہر سرور ہنجرا ‘صلاح الدین سندھو ‘گوگا بھٹی ‘رانا ناصر ‘عبدالمنان مغل ‘گوگا بھلر ‘محمد انور حیدری ‘ناصر جٹ ‘ملک حفیظ ‘رانا بابر اعجاز ‘محمد خیام مغل ‘شہزاد مغل ‘شہزاد انصاری ‘مرزا عزیز الرحمان کے علاوہ درجنوں کارکن شریک تھے ۔ شرکائے اجلاس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جلد ہی اتحادی جماعتوں کی یوتھ تنظیموں کیساتھ مل کر حکومتی ایجنڈا پر عملدرÈمد کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا۔ جمہوری روایات کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیگی ۔ سابقہ حکومتی نمائندوں ضلعی اور ٹائون ناظمین کی کرپشن کو منظر عام پر لا کر عوام کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) جدید علوم سے ہی اقوام عالم پر برتری حاصل کی جا سکتی ہے ۔ نجی تعلیمی ادارے اس سلسلہ میں معمار قوم کو اعلی اور جدید تعلیم سے روشناس کرانے میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار Èزاد کشمیر کے سابق وزیر قانون حاجی جاوید اختر نے گھوڑ دوڑ روڈ پر عارف Èئیڈیل پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب میاں اظہر حسن ڈار ‘ڈاکٹر محمد اقبال مجددی ‘چوہدری اشرف مجید ‘پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد نعمان عزیز ایڈووکیٹ ‘سٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد صادق ‘مہر اقبال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ حاجی جاوید اختر نے سکول کی بہترین کارکردگی پر انتظامیہ کو مبارکباد دی اور والدین پر زور دیا کہ بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت کیساتھ ساتھ دینی تعلیم دے کر اپنا قومی فریضہ سرانجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سائنسی دور میں نئی نسل کو جدید تعلیم دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ اس سلسلہ میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ Èخر میں مہمان خصوصی نے بہترین پوزیشنیں حاصل کرنیوالے بچوں میں خصوصی انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں اور سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی اعلی حسن کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) محکمہ واسا کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے جامعتہ البنات اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال ماڈل ٹائون کی درمیانی سڑک اور مین بازار دھلے قبرستان دیانتداراںکے قریب دو دو فٹ گندا پانی جمع شہریوں کا گذرنا محال ۔ علاقے گندے بدبو کی نظر۔ تفصیل کے مطابق شہر بھر کی طرح گوجرانوالہ پرکشش رہائشی علاقہ ماڈل ٹائون سوشل سیکیورٹی ہسپتال اور جماعتہ البنات مین روڈ اور مین بازار دھلے قبرستان دیانتداراں کے قریب گلیوں ‘نالیوں اور گٹروں کا گندا پانی کئی روز سے جمع ہونے کی وجہ سے علاقے بدبودار اور گندگی کی نظر ہو گیا ہے اور شہری بیمار ہو رہے ہیں ۔ متعدد بار اہل علاقہ نے واسا حکام کو Èگا کیا مگر کوئی کارروائی نہ ہوئی شہری حلقوں نے اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


No comments: