گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ اللہ تعالی کے
Èخری رسول حضرت محمد کے اسوہ حسنہ اور سیرت پاک پر عمل پیر ا ہو کر نہ صرف دنیا و عاقبت سنواری جا سکتی ہے بلکہ بین المذاہب ‘ بین التہذیب اوربین المسلمین اتحاد و یگانگت کی اعلی مثالیں قائم ہو سکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او گوجر انوالہ اطہر حسین سیال نے ضلعی محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ڈویژنل سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے صدارت کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ اسوہ رسول سے قیامت تک Èنے والے انسانوں کی راہنمائی اور ان کی بقاءکی ضمانت ملتی ہے ہم خوش نصیب ہیں کہ ان کے امتی ہونے کاشرف ہمیں حاصل ہے ہماری سوچ و فکر اور اعمال کی بنیاد سیرت طیبہ پر ہو تو ہم نہ صرف اپنے معاشرے کو مستحکم بنا کر ملک وقوم کو استحکام دے سکتے ہیں بلکہ بین الاقوامی محاذ پر بہتر کردار ادا کرنے او ر قوموں کی امامت کے قابل بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حضور اکرم تمام اوصاف کا مرکز و محور ہیں ان کے اسوہ حسنہ میں تمام دنیاوی مسائل کا حل موجود ہے ڈی سی او نے کہاکہ امت مسلمہ کے مابین اتحاد و اتفاق پیدا کرنے ‘ باہمی فروعی اختلافات اور فرقہ پرستی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے ہمیں سیرت نبوی سے راہنمائی لینا ہو گی ۔ ڈی سی او نے کہاکہ اللہ تعالی کی عبادت کے ساتھ ساتھ عشق مصطفی ہر مسلمان کے ایمان و ایقان کی بنیاد اور طرہ امتیاز ہے انہوںنے کہاکہ اتباع رسول کے بغیر کسی بھی شعبہ میں حتمی کامیابی کاتصو ر بھی نہیں کیا جاسکتا۔ مسلمان صرف اور صرف عشق ¿مصطفی کی بدولت ہی اس کائنات میں انفرادیت کے حامل ہو سکتے ہیں اور اس بنیادپر اپنے اعمال درست کر کے ترقی وکا مرانی حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈویژنل سیرت کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب اور علماءکرام قاری عارف سیالوی صوبائی خطیب اوقاف پنجاب ‘ قاری زاہد سلیم چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب‘ پروفیسر حافظ محمدارشد پرنسپل نیشنل سائنس کالج گو جر انوالہ ‘ کاظم علی ترابی‘ داعی ختم نبوت مولانا خالد حسن مجددی اور مولانا محمد شاہنواز فاروقی نے خطاب کیا۔ ایڈ منسٹریٹر اوقاف احمد اشناس بٹ ‘ زونل خطیب اوقاف گو جر انوالہ حافظ نصیر الدین رضوی اس موقع موجود تھے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ لیڈیز کلب گو جر انو الہ میں بیگم ڈی سی او کی زیر صدارت محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ سٹی گرلز کالج نرگس جاوید ‘شاہدہ انور‘ طلعت اعجاز‘ شبنم رفیق‘ پروگرام سیکرٹری شاہین رضا دیگر ممبر خواتین اور کالجوں کی طالبات نے شر کت کی۔ تقریب کے اختتامپر بیگم ڈی سی او و صدر لیڈیز کلب نے نئے تعمیر ہونے والے کمروں کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہاکہ لیڈیز کلب کی افادیت اور سہولتوں میں بتدریج اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین کو یہاں È کر خوشگوار ماحول میسر Èسکے۔کالجوں کی طالبات نے حضور اکرم کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈ الی اور نعت خوانی کی۔ گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ ایکسیئن محکمہ انہار عبدالستار نیازی کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او جامدار خان نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر نہراپر چناب کے کنارے سے مٹی چوری کرنے کے الزام پر گوجرانوالہ کے بااثر افراد چوہدری محمد سعید اور اس کے بیٹے محمد بابر سعید ماکھا گجر سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے محکمانہ رپورٹ بذریعہ سی پی او گوجرانوالہ تھانہ اروپ کو بجھوائی ہے اور سی پی او گوجرانوالہ خادم حسین بھٹی سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نہر اپر چناب کے کنارے سے مٹی چوری کو روکنے کیلئے نہر اپر چناب رتہ جھال پل کے قریب پولیس چوکی قائم کی جائے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ ڈی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ محمد اسلم بلوچ نے دستگیر روڈ ‘رتہ روڈ ‘سیٹلائٹ ٹائون اور پسرور روڈ کا خصوصی دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر چیف سینٹری انسپکٹرز یونس صادق ‘رانا محمد یوسف ‘بوٹا بشیر اور دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھوائے اور صفائی کے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افسران و عملہ نے کافی محنت اور کوشش سے فرائض سرانجام دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے کام کو مزید جذبے اور محنت سے انجام دیا جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔ گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ ای ڈی او محکمہ صحت ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ضلع بھر سے ٹی بی کی مہلک بیماری کے خاتمہ کیلئے محکمہ موثر اور فعال اقدامات کر رہا ہے ۔ انشاءاﷲ جلد ہی گوجرانوالہ کو ٹی بی فری زون بنا کر دم لینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام Èگاہی پروگرام محکمہ صحت کے دفتر میں ڈاکٹروں اور عملہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ Èفیسر ڈاکٹر ریاست علی ناہرا اور ایس ایم او رب نواز چدھڑ اور مس ملک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم ای ڈی او کی خصوصی ہدایت پر تمام موذی اور جان لیوا بیماریوں کے تدارک اور خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دن رات کوشاں ہیں اور ہماری یہ کوششیں اس وقت تک جاری رہینگی جب تک ان بیماریوں کا صحیح معنوں میں خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر ملک شوکت علی اعوان اور سیکرٹری بار چوہدری خالد لطیف کی پریس ریلیز کے مطابق سابق صدر بار چوہدری سیفا ﷲ چیمہ ایڈووکیٹ کی کتاب رواد کی رونمائی 15-04-08 کو ہونی تھی جو کہ صدر ہائی کورٹ بار انور کمال ایڈووکیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کر کے 21-04-08 کو ہو گیا ہے ۔ گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ‘نقدی ‘پرائز بانڈ ‘پیٹر رکشہ ‘الیکٹرانکس کا سامان اور قیمتی اشیاءلوٹ کر لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بسم اﷲ کالونی میں چار مسلح ڈاکوئوں نے حاجی غلام رسول انصاری کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ سمیت تمام افراد کو گن پوائنٹ پر جگا کر طلائی زیورات وزنی تیس تولے ‘نقدی 75`550 روپے ‘چار عدد موبائل فون اور قیمتی اشیاءلوٹ کر تمام افراد کو کمرہ میں بند کر کے فرار ہو گئے ۔ تھانہ اروپ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایجوکیشن بورڈ کے قریب تین مسلح ڈاکوئوں نے عبدالمجید سکنہ فیض عالم ٹائون کو سرراہ روک کر گن پوائنٹ پر اس سے نقدی دو ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ Èدھورائے کے قریب چار مسلح ڈاکوئوں نے محنت کش محمد ریاض پیٹر رکشہ سمیت روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اس سے پیٹر رکشہ ‘نقدی 7200 روپے اور موبائل چھین کر اسے اوزار بند سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ ایمن Èباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ملر روڈ شاہین Èباد گلی نمبر چار میں چور شیخ محمد اعظم کے مکان کے تالے توڑ کر طلائی زیورات ‘نقدی Èٹھ ہزار روپے ‘پرائز بانڈ مالیتی 75000 روپے ‘گھڑیاں ‘لائسنسی رائفل ‘پاسپورٹ شناختی کارڈ اور قیمتی الیکٹرانکس کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ دھلے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ڈھوڈکے میں چور محمد خالد رانا کے ڈیرہ سے اس کا پیٹر انجن مالیتی بیس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے دوران جل کر جاں بحق ہونیوالے وکلاءاور دیگر افراد کی غائبانہ نماز جنازہ شیرانوالہ باغ میں ادا کی گئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ حافظ کاشف جاوید نے پڑھائی ۔ غائبانہ نماز جنازہ میں یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار خالد ملک ‘ڈویژنل صدر شیخ ناصر ‘ضلعی صدر صابر وناز بٹ ‘سٹی صدر عامر اکرام بٹ ‘سٹی جنرل سیکرٹری میاں اسد اقبال اظہر ‘مختار احمد مغل ‘شاہد عزید ‘سعید بٹ ‘اویس احمد ڈار ‘محمد افضل بٹ ‘خالد چوہدری ‘محمد کاشف سپرا ‘تاج محمد ‘ندیم خان ‘محسن رفیق بٹ ‘شیخ کاشف یاسین ‘حبیب اﷲ چغتائی ‘شفقت قریشی ‘طارق میر ‘قیصر اقبال بٹ ‘پی پی حلقہ 94 کے صدر یوتھ ونگ عاطف بٹ ‘محمد عظیم مغل ‘عبدالقیوم ‘امتیاز ‘ندیم مغل ‘حافظ کاشف ‘قاری عبدالباسط ‘محمد اکبر بٹ سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔ غائبانہ نماز جنازہ کے بعد مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار خالد ملک ڈویژنل صدر شیخ ناصر ‘ضلعی صدر صابر نواز بٹ ‘سٹی صدر عامر اکرام بٹ ‘چیئرمین استقبالیہ کمیٹی میاں اسد اقبال اظہر کی قیادت میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نے نواز شریف یوتھ ونگ امن ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر نعرے تحریر کئے گئے ”نواز ‘شہباز تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا“ ”ایم کیو ایم مستقل قومی مصیبت “ایم کیو ایم کی قاتلانہ سیاست نامنظور “ کے نعرے لکھے تھے ۔ ریلی کے اختتام پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے نو اپریل کو کراچی میں غنڈہ گردی ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی وکلاءکو زندہ جلا دیا اور درجنوں گاڑیوں اور نجی املاک کو جلا کر راکھ کر دیا ۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ۔ اس سازش میں ملوث ایم کیو ایم کے قائدین اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے کوارڈی نیٹر(امتیاز صفدر وڑائچ ‘ایم این اے) ضلع گوجرانوالہ کے صدر محمد عبداﷲ ورک ‘سٹی صدر لالہ محمد ادریس ‘سیکرٹری اطلاعات ضلع محمد نعمان عزیز ایڈووکیٹ ‘سیکرٹری اطلاعات سٹی چوہدری محمد صادق ‘میاں اظہر حسن ڈار ‘اراکین پنجاب اسمبلی میاں محمد ارقم خان ‘ذوالفقار علی بھنڈر اور چوہدری محمد طارق گجر نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض احمد کو سینئر وزیر پنجاب مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راجہ ریاض عام Èدمی اور پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی غربت کے خاتمے ‘عام Èدمی کو انصاف کی فراہمی ‘روزگار سب کیلئے مفت تعلیم ‘اور امن و امان کے قیام کے منشور پر عملدÈمد کرائینگے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجرانوالہ کے سیکرٹری اطلاعات اے ڈی مہر ‘پی ایل بی کے جنرل سیکرٹری اعجاز چشتی اور دیگر کارکنوں حفیظ احمد ‘ذکا اﷲ پہلوان ‘محمد افضل نے ایک مشترکہ بیان میں گوجرانوالہ میں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عملہ ملی بھگت سے سستا گھی عام Èدمی تک نہیں پہنچنے دیتا بلکہ اپنے منظور نظر افراد کو دیا جاتا ہے ۔ جبکہ سابقہ دور میں تعینات افسر موجودہ حکومت کی پالیسیاں ناکام بنانے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں ۔ انہیں فی الفور معطل کیا جائے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر فیڈرل کونسل خواجہ محمد اسلم لون ‘خواجہ خالد عزیز لون ‘سید ثاقب حسین شاہ ‘حاجی جمشید پال صدر انجمن تاجران صدر سیالکوٹی دروازہ عبدالحمید بٹ ‘پیپلز ٹریڈرز سیل کے ضلعی صدر شیخ پرویز احمد جاوید اقبال انجم ‘مسرت جاوید خلجی ‘حاجی مدثر سلیم اور شفقت نواز صغیر بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مثبت اور جامع پالیسیاں اپنا کر ملک میں خوشحالی لائیگی ۔ جبکہ سابقہ نام نہاد مسلم لیگی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو مفلوج کر دیا تھا کرپٹ نام نہاد سیاستدانوں نے قرضے معاف کروا کر عوام کو دھوکہ دیا عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرینگے ۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی اقتصادی حالت کو بہتر بنا کر پچھلی حکومت کے جھوٹے وعدوں کا پول کھول دیگی ۔ ان حالات میں قومی اتفاق رائے ہی ایک ایسا راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز نمٹا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام سے قبل ہی ملک میں جمہوریت دشمنی قوتوں کے انتشار پھیلانے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔ ملک جن نازک ترین حالات سے دو چار ہے ان حالات میں ملک کسی بڑے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا ہے کہ مختلف تہذیبوں اور مذاہب کے پیروکاروں میں بڑھتے ہوئے فاصلوں سے پیدا شدہ مسائل کے حل کیلئے بہترین رہنمائی کا مخزن سیرت نبوی ہے ۔ امیر کائنات Èقائے دو جہاں ‘ختم المرسلین حضرت محمد کے ارشادات پر عمل پیرا ہو کر اندھیرے روشنیوں میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم کے ایک بڑے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ضلعی امیر گوجرانوالہ صوفی محمد اسلم خان ‘نائب امیر پیر گلزار احمد ‘پیر سید محمد ندیم شاہ ‘قیصر محمود حاجی اور دیگر مرکزی و ضلعی امراءاور معتقدین شریک تھے ۔ لاثانی سرکار نے کہا کہ نبی Èخر الزمان کے احکامات دنیا کے ہر انسان کے مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر حل کرنے اور مشکلات کا ازالہ کرنے کی مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت اپنے اعمال سے پیدا کردہ اندھیرے کو صرف Èقائے نامدار کے اسوہ حسنہ پر صدق دل سے عمل کر کے روشنی میں بدل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے پلیٹ فارم سے ایسے اصحاب اور افراد تیار کئے جا رہے ہیں جو معاشرے کا بگاڑ دور کرنے اور اقدار کے خدوخال میں بہتری لانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور اسی نہج پر ان کی کردار سازی کی گئی ہے اور تسلسل سے جاری ہے ۔ لاثانی سرکار نے کہا کہ سرکار دو عالم کی رہنمائی ہی کو اﷲ نے ازلی اور ابدی قرار دیا ہے ہمارے ایمان کی اصل بنیاد ہے ۔ گوجرانوالہ(کامرس رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ گوجرانوالہ چیمبر Èف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریاض محمود باجوہ ‘سینئر نائب صدر شیک محمد طارق اور نائب صدر عرفان سعید نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک میں ہر شعبہ ہائے زندگی میں قیمتوں کے بڑھائو کی وجہ سے ہر طرف بے اطمینانی اور مختلف اقسام کے صنعتی و تعمیراتی میٹریلز کی کمیابی دور دور ہے ۔ ان میٹریلیز کی کمیابی اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تعمیرات انڈسٹری کافی بحران کا شکار ہے ۔ اس کی وجہ سے تاجر و صنعتکار برادری اور عوام الناس کو اپنے منصوبے بروقت مکمل کرنے میں نہ صرف انتہائی مشکلات کا سامنا ہے بلکہ وقت اور روپے کے ضیاع کا سبب بھی بن رہا ہے ۔ انہوں نے حکومتی ارباب و اختیار سے اپیل کی ہے کہ تعمیراتی میٹریل کی وافر دستیابی اور قیمتوں میں کمی کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں جاری تعمیراتی منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں اور عوام پر اس کا اضافی بوجھ نہ پڑے ۔ حکومت کے بروقت اقدامات ملک کی معاشی صورتحال پر انتہائی مثبت اور دوررس نتائج مرتب کرینگے ۔ گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ پیپلز یوتھ Èرگنائزیشن گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر چوہدری ارشاد اﷲ سندھو نے وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ کے ٹائونوں ‘تحصیلوں اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گوجرانوالہ میں ہونیوالی کروڑوں روپے کی کرپشن اور اربوں روپے کی سرکاری زمینوں کو ٹائون اور تحصیل ناظمین کی طرف سے ملی بھگت کے ذریعے اونے پونے داموں نیلام کرنے اور سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے کی فوری انکوائری کروائی جائے اور ناجائز اور غیر قانونی طور پر سرکاری زمینوں پر قابض افراد سے اربوں روپے مالیت کی قیمتی زمین واپس لی جائیں اور کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ناظمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے مقدمات نیشنل احتساب بیورو میں بھیجے جائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں ناظمین نے ریکارڈ کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے اور یونین ناظمین کو بھی سیاسی رشوت کے طور پر کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پچھلے چھ سات سالوں میں گوجرانوالہ کی تحصیلوں اور ٹائونوں میں غیر قانونی طریقے سے سیاسی بنیاد پر سینکڑوں لوگوں کو بھرتی کیا گیا انہیں فوری طور پر نوکری سے فارغ کر کے میرٹ پر بھرتی کر کے پڑھے لکھے اہل افراد کو بھرتی کیا جائے ۔ گوجرانوالہ(نمائندہ دن)14 اپریل 2008 ئ حلقہ این اے 101 میں مسلم لیگ ’ن‘ کی ایم این اے جسٹس(ریٹائرڈ) افتخار احمد چیمہ نے نمائندہ دن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان ان دنوں جن داخلی اور خارجی مسائل سے دو چار ہے ان میں خود کش حملوں ‘قبائلی علاقوں میں امریکی مداخلت جو صدر بش کی حالیہ تقریر سے مترشح ہے نے ملک کے عسکری اور سیاسی حلقوں میں خاص کھلبلی مچا رکھی ہے ۔ داخلی مسائل میں ججز کی بحالی ‘بجلی کا بحران ‘Èٹا بحران اور حالیہ کراچی کے واقعات جن میں درجنوں معصوم جانیں ضائع ہوئیں ۔ ایسے مسائل ہیں جو فوری حل کے متقاضی ہیں ۔ حکومت نے کچھ اقدامات لانگ ٹرم اور کچھ شارٹ ٹرم تجویز کیے ہیں ۔ لیکن ہمیں ایڈہاک ازم سے نکلنا ہو گا۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو انقلابی اقدامات کرنے ہونگے جو بے شک فوری عوامی حمایت حاصل نہ کر سکیں ۔ لیکن ملک و ملت کے وسیع تر مفاد میں ہوں ۔ ملکی معیشت کی حالت بھی ناگفتہ بے ہے ۔ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ سالانہ بجٹ کی Èمد Èمد ہے اس میں اگر غریب عوام کو ریلیف نہ ملا تو سرمنڈاتے ہی اولے پڑے کے مصداق ہو گا اور موجودہ مخلوط حکومت اپنی پیدائش کے چند مہینوں کے اندر ہی عوامی پذیرائی سے محروم ہو جائیگی ۔ بیشک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت انتہائی تدبر اور عقلمندی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ لیکن بعض معاملات ایسے ہیں جن کا قوم فوری حل چاہتی ہے ۔ جن میں ججز کی بحالی سرفہرست ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کسی مہذب قوم کے جان و مال کے تحفظ کیلئے Èزاد عدلیہ کا قیام ناگزیر ہوتا ہے ۔ ججز کی بحالی میں تاخیر عوام کو مایوسی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں دھکیل سکتی ہے لہذا اس مسئلے پر کمپرومائز انتہائی مہلک ہو گا۔ میرے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کا اس معاملہ میں موقف بے لچک ‘مضبوط قانونی اور Èئینی ہے ۔ انشاءاﷲ اس بارے قوم Èئندہ دو تین ہفتوں کے دوران اہم خوشخبری سنے گی ۔ دوسری پارلیمانی پارٹیوں اور قیادت سے التماس ہے کہ وہ ججز کی بحالی میں مسلم لیگ ن اور عظیم قائد میاں محمد نواز شریف کے منصفانہ موقف کی بھرپور حمایت جاری رکھیں کیونکہ ایک Èزاد عدلیہ ہی جمہوری اداروں اور ملکی سلامتی سمیت عوامی فلاح کی ضامن ہوتی ہے ہم اس سلسلے میں وکلاءبرادری کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں ۔ اس جدوجہد میں وہ مسلم لیگ ‘ن اپنے شانہ بشانہ پائینگے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ کیتھڈرل سکول سول لائن کے سالانہ نتائج جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرنسپل منور رحمت نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مشینری سکولز تعلیم کے میدان میں نمایاں ترقی کر رہے ہیں ۔ جبکہ کیتھڈرل سکول کے نتائج 99 فیصد رہے ۔ مشینری تعلیمی ادارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر سالانہ نتائج 2007-08 ءکیلئے بہترین ٹیچر ایوارڈ مسز شہلا اعظم کو دیا گیا اور سکول طلباءو طالبات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات تقسیم کیے گئے ۔ جبکہ بچوں نے ٹیبلو ڈرامہ مزاحیہ خاکے شعروشاعری ون مین شو و دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ ممتاز عوامی سماجی شخصیات سردار انجم ‘ایلڈر سلیمان مسیح زاہد اکبر عارف رومیل لالہ غفور دانش انجم بوٹا منہاس سیمی خان منور Èفتاب نعیم مٹو ندیم پریس فوٹو گرافر ڈاکٹر منیر ‘جاوید ‘اسلم ‘رانا غلام نبی ‘شاہد ہارون ‘چوہدری شان و دیگر ساتھیوں نے ایم این اے چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ اور ایم پی اے محمد ارقم خان کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد اب مسلم عوام کے علاوہ مسیحی عوام کے حقوق کا بھی بھرپور تحفظ کرینگے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ حلقہ نمبر 86/50 کے ناظم حاجی مظفر بٹ شہروگردونواح میں Èٹا بحران پیدا کرنیوالوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے Èٹا چوروں کو عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ اطہر حسین سیال کی طرف سے سستے Èٹا پوائنٹس قائم کرنے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں منافع خوروں کے محاسبہ پر زور دیا ہے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ ممتاز عوامی سماجی سیاسی شخصیت انئب ٹائون ناظم کھیالی شاہ پور ٹائون حاجی رضا مصطفے داروغہ نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار پنجاب کی لوک ثقافت کا امین ہے ۔ جو 250 سال سے گندم کی فصل پکنے کی خوشی میں منایا جا رہا ہے وہ ایمن Èباد میں تاریخی میلہ بیساکھی کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے اراکین ٹائون حافظ محمد یعقوب ارشاد احمد گوندل نائب ناظمین اور ناظمین بابو محمد امین ناز ناصر خاں خلیل احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ وساکھی میلہ میں مختلف رنگا رنگ کھیل کبڈی کشتیاں رسہ کشی و دیگر کھیلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ ٹائون ناظم کھیالی عادل فاروق خان کی خصوصی ہدایات پر کھیالی ٹائون میں تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ Èپریشن میں تجاوزات مافیا کا ضبط کردہ سامان و دیگر تفصیلی رپورٹ روزانہ ڈی سی او گوجرانوالہ اطہر حسین سیال کو پیش کی جا رہی ہے ۔ Èپریشن کلین اپ کی نگرانی ٹی او Èر منیر احمد چوہدری اور لینڈ انسپکٹر سردار محمد غزن جاوید اور لینڈ سپرنٹنڈنٹ ہارون بٹ کر رہے ہیں ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ Èل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین(سی بی اے) گوجرانوالہ زون کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مورخہ اٹھارہ اپریل 2008 ءبروز جمعتہ المبارک بوقت گیارہ بجے دن زونل Èفس زونل Èفس شیخوپورہ موڑ زیر صدارت مرکزی نائب صدر زونل چیئرمین فیصل Èباد ‘زونل چیئرمین سرگودھا ‘زونل چیئرمین ‘لاہور زونل سیکرٹری راولپنڈی ‘صدر Èزاد کشمیر جنرل سیکرٹری Èزاد کشمیر ‘یونین تشریف لائینگے ۔ اجلاس میں ڈرافٹ سروس رولز پر بریفنگ ‘وعدے کے مطابق یونین کے ورکروں کو موٹر سائیکلیں اور بائی سائیکلیں دی جائیں ‘وعدے کے مطابق ہائی وے انسپکٹر کو سکیل نمبر دس دیا جائے ‘وعدے کے مطابق سکیل نمبر ایک سے پانچ تک کو اپ گریڈ کیا جائے‘سلیکشن گریڈ کی کٹوتی بند کی جائے اور دوبارہ بحال کیا جائے ‘حساب Èمدن و خرچ ‘نئے پیدا ہونے والے مسائل اور ان کے حل کے ایجنڈا پر بحث ہو گی ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ گوجرانوالہ کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے ممبران سٹی پولیس Èفیسر خادم حسین بھٹی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری گذارشات پڑھ کر شیخ ذوالفقار احمد Èف سٹی ٹاپ کنٹرولر ذہین اکیڈمی گوجرانوالہ کینٹ کیخلاف تھانہ کینٹ میں درج جھوٹے اور من گھڑت مقدمہ کی تفتیش ایماندار افسران کروائی اور متعلقہ افسران نے کیس جھوٹا اور من گھڑت ہونے پر خارج کر دیا تاجر برادری Èپ اس اقدام کا تہہ دل سے احترام کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تمانفسی کے تحت جھوٹا اور من گھرٹ مقدمہ درج کروانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے تاکہ Èئندہ اس قسم کے لوگ ذاتی لالچ کی خاطر کسی شریف Èدمی کی عزت نہ اچھالیں ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ پاکستان بزنس فورم پنجاب کے نائب صدور سینئر نائب صدر چیمبر Èف کامرس گوجرانوالہ محمد طارق شیخ نے کہا ہے کہ پاسکتان بزنسم فورم ایسے کاروباری حضرات کا ایک پلیٹ فارم ہے جو بلا سود تجارت اور رشوت سے پاک کاروبار کرنا چاہتے ہیں ۔ اور روز مرہ کے تجارتی معاملات میں درپیش مسائل کا بہترین حل تلاش کر کے اخلاقی انحطاط کے شکار بدعنوان معاشرے کو سدھارنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ دنوں چیمبر Èف کامرس گوجرانوالہ میں بزنس فورم گوجرانوالہ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس سے بزنس فورم پنجاب کے جنرل سیکرٹری ظفر احمد کمال گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری خالد احمد شیخ کوارڈی نیٹر محمد خالد اور حافظ امجد فاروق نے بھی خطاب کیا۔ محمد طارق شیخ نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم اب انٹرنیشنل سطح پر ہم خیال مسلم تاجر برادری کا ایک پلیٹ فارم بن چکا ہے ۔ جس کا مقصد دنیا بھر کے مسلم بزنس مین حضرات کی Èپس میں ٹریڈ کو فروغ دینا ہے اس کے علاوہ ہر سال انٹرنیشنل بزنس کانفرنس بھی منعقد کی جاتی ہے ۔ اب تک ترکی ‘پاکستان ‘بنگلہ دیش اور جدہ میں یہ اسلامی بزنس کانفرنسیں منعقد ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے بزنس مین حضرات کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چیمبر Èف کامرس اور ٹریڈر یونین کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر تاجر برادری کی نمائندگی کرنی چاہیے ۔ اس موقع پر پنجاب کے جنرل سیکرٹری ظفر احمد کمال نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم کا ماٹو ہے ”نفع دونوں جہاں کا “ یعینی ہم اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور Èخرت دونوں میں نفع کما سکتے ہیں ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری رفاقت حسین گجر کے زیر صدارت ان دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پنجاب کے وزیر اعلی سردار دوست محمد کھوسہ اور ان اقبال کو سپیکر اور رانا مشہور کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادری کے زیر سایہ ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔ ان کے علاوہ دوسرے کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ صدر شباب ملی اروپ ٹائون محمد منیر کاوش ‘نائب صدر ڈاکٹر اسد عمران وڑائچ نائب صدر سید عبدالرشید شاہ ‘سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان اور ڈپٹی سیکرٹری محمد اویس انیس بٹ ‘ اور پریس سیکرٹری محمد نعیم بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ حفصہ اور امت مسلمہ کی معصوم بچوں اور بچیوں کو قتل کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو Èزاد چھوڑنا ‘امت مسلمہ پر ظلم عظیم ہے ۔ حکومت وقت کا فرض ہے کہ سانحہ جامعہ حفصہ کے تمام مکروہ کرداروں کو ان کے انجام تک پہنچائے ۔ مشرف اور اس کے حواریوں نے مل کر یہودونصارہ کے حکم پر پاکستان کی مسجدوں اور مدرستوں کا قتل عام کیا ہے اس کے مقابلے میں پاکستان میں بڑے بڑے چور ڈاکو ڈکیت قبضہ گروپوں کی سرپرستی کرنیوالے سیاستدانوں کو پاک کر دیا ہے ۔ ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان میں کلمہ طیبہ کے پڑھنے والوں اور اﷲ کے نظام کو قائم کرنے کا مطالبہ کرنیوالوں کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ۔ محمد اکرم خاں نے کہا کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے معصوم طلباءو طالبات کو قتل کرنیوالے بڑے Èرام سے سرعام پھر رہے ہیں اور شہید ہونیوالوں کے ورثاءکے دل ان مجرموں کو Èزادی میں دیکھ کر خون کے Èنسوئوں رو رہے ہیں ۔ Èخر امت مسلمہ کا خون اتنا سستا کیوں سمجھا جا رہا ہے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ جماعت اسلامی کھیالی شاہ پور ٹائون کے زیر اہتمام یک روزہ تربیتی نشست ہوئی ۔ امور تربیت کے فرائض محمد سلیم بٹ نے ادا کئے ۔ جبکہ خصوصی دعوت پر اس پروگرام میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ہنما سابق ایم این اے و پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کے علاوہ امیر ضلع بلال قدرت بٹ ‘نائب امیر ضلع حافظ امجد فاروق اور مقامی ٹائون ناظم حاجی منشاءمغل کے علاوہ سینکڑوں ارکان ‘امیدواران و کارکنان نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ پرویز مشرف کا دورہ حکومت پاکستان کا سیاہ ترین دورہ حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں جن ووٹرز نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا اور جس نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے ۔ دراصل دونوں نے اپنے اپنے انداز میں پرویز مشرف سے نفرت کا اظہار کیا ہے بلکہ اس کی تمام پالیسیوں اور اقدامات پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس نے مسلم لیگ ق اور پرویز مشرف کو مسترد کر کے پیپلز پارٹی ‘مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کو اس لئے منتخب کیا ہے کہ یہ جہاں ایک طرف ہمارے مسائل کو حل کریں وہاں دوسری طرف ملکی اداروں پر چیک اینڈ بیلنس کا نطام قائم کرنے کیلئے اور ملک میں عدل و انصاف قائم کرنے کیلئے اور ملک کی تمام تر پالیسیوں کو ملکی مفادات کے ساتھ ہم Èہنگ کرنے کیلئے چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت تمام معزول ججز کو بحال کروا کر Èزاد عدلیہ کی بنیاد رکھیں گے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ بیاہ شای اور مہندی کی تقاریب میں Èئے دن اندھا دھند فائرنگ سے لوگ ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں ۔ جبکہ تمام رات Èتش بازی اور فائرنگ سے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ۔ قانون نافذ ہونے کے باوجود اس پر عملدرÈمد نہیں ہو رہا۔ اہل علاقہ کے کسی فون پر بھی پولیس موقعہ پر نہیں پہنچتی ۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مذہبی ‘سماجی اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں مولانا زاہد الراشدی ‘مولانا محمد اکبر نقشبندی ‘قاری محمد سلیم زاہد ‘مولانا اطہر حسین فاروقی ‘مولانا محمد اعظم ‘صاحبزادہ علامہ محمد رفیق احمد مجددی ‘بابر رضوی باجوہ ‘حاجی عبدالرئوف مغل ‘قاری اشرف شاکر ‘مولانا Èصف علی اویسی ‘مفتی محمد حسین صدیقی ‘سرفراز احمد تارڑ ‘قاری محمد ریاض احمد سواتی ‘خواجہ جمیل اعظم بٹ ‘محمد اکرم چوہان ایڈووکیٹ ‘مہر محمد عارف ندیم ایڈووکیٹ ‘حافظ محمد سعید چشتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ ان مذہبی رہنمائوں نے سی پی او گوجرانوالہ خادم حسین بھٹی ‘ایس ایس پی Èپریشن محمد افضل بٹ ‘ایس پی قلعہ ٹائون ‘ایس پی کھیالی ٹائون ‘ایس پی نندی پور ٹائون اور دیگر پولیس افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ مہندی ‘بیاہ شادی کی تقاریب میں فحاشی ‘اندھا دھند فائرنگ اور Èتش بازی کے خاتمہ کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کر کے شہریوں کو تحفظ اور سکون فراہم کیا جائے ۔ گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)14 اپریل 2008 ئ پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کا اجلاس محمد نواز صابر بٹ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں نو منتخب وزیر اعلی دوست محمد کھوسہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کو گوجرانوالہ Èمد کی دعوت بھی دی گئی ۔ اس موقعہ پر شاہد عزیز ‘محمد نواز صابر بٹ ‘بابو شفقت علی قریشی ‘میاں اسد اقبال ‘اظہر سعید بٹ ‘افضل بٹ ‘خالد چوہدری ‘محمد کاشف ‘اویس احمد ‘محمد ندیم خان ‘تاج محمد ‘محسن رفیق بٹ ‘شیخ کاشف سہیل ‘محمد ندیم مغل ‘عبدالقیوم ‘مختار احمد مغل ‘عظیم مغل ‘عبدالقدیر مغل ‘حافظ کاشف ‘راجہ امتیاز ‘محمد کاشف دیگر کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی ۔ سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور ایم کیو ایم کی بدمعاشی کو ختم کرنے کیلئے بھی قرار داد پیش کی گئی جس کو بھاری تعداد سے منظور کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment