International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 12, 2008

بحالی کے بعد استعفی نہیں دوں گا۔ ۔ ۔ افتخار چوہدری


نو مارچ کو بھی عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کیلئے اسٹینڈ لیا تھا، اب بھی جدوجہد آئین کی بالادستی کیلئے ہے
اسلام آباد ۔ معزول جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت بھی مستعفی نہیں ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ہائی کورٹ بار سردار عصمت اللہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنھوں نے ہفتہ کو ان سے ملاقات کی ۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے نو مارچ کو بھی عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کیلئے اسٹینڈ لیا تھا اور اب بھی ان کی جدوجہد آئین کی بالادستی کیلئے ہے ۔معزول جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ وہ بحال ہونے کے بعد کسی صورت استعفی نہیں دیں گے ۔واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے ذرائع ابلاغ میں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری بحالی کے بعد استعفی دے دیں گے ۔جس کے بعد معزول جسٹس افتخار محمد چوہدری نے صدر ہائی کورٹ بار سردار عصمت اللہ سے ملاقات میں یہ تردید کی ہے کہ وہ مستعفی ہوجائیں گے

No comments: