International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, April 12, 2008

وفاقی وزیر تعلیم اور ڈی جی ایجوکیشن ایف جی جونیئر سکول جی الیون ون کی سرکش پرنسپل،وائس پرنسپل اور ٹیچر مسز عاصمہ پروین کے دھونس آمیز رویے کا نوٹس لیں۔






ایسوسی ایٹڈ پریس سروس اسلام آباد


.۔وفاقی وزیر تعلیم پروفیسر چودھری احسن اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ،وفاقی نظامت تعلیمات ایف جی جونئیرماڈل سکول جی الیون ون کی سرکش پرنسپل مسرت صادق،،وائس پر نسپل مسز عارفہ اور ٹیچر عاصمہ پروین کے دھونس آمیز رویے کا نوٹس لیں۔ مذکورہ سکول کی ایک متاثرہ ٹیچرکے خاوند نے وفاقی وزیر تعلیم اور ڈی جی ایجوکیشن برگیڈیر جاوید اقبال احمدسے استدعا کی ہے۔کہ راقم ا لحروف کی بیوی بی پی ایس 14 فکس پے پر مذکورہ بالاسکول میں فرائض انجام دے رہی ہے۔ مذکورہ با لا سٹاف ایک عرصہ دراز سے ملی بھگت اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے میری بیوی کو تنگ کر رہا ہے۔ اور مذکورہ سٹاف ایک سازش کے تحت آئے روز مختلف والدین کی طرف سے شکا یات بھی لکھوا کر ڈائریکٹوریٹ۔ بھیجتا رہتا ہے۔ مذکورہ با لا سٹاف میں ایک ٹیچر مسز عاصمہ جو کہ میری بیوی کو دھمکیاں دیتے وقت کہتی ہے کہ میرا خاوند ڈی جی کا ڈرائیور ہے۔ اور میں تبادلہ تو دور کی بات ملازمت سے بھی فارغ کرواسکتی ہوں۔اسی طرح سکول کی پر نسپل اور وائس پرنسل نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے میری بیوی کا ہائرنگ کنٹریکٹ درخواست کو فارورڈ کرنے میں ایک سال لگا دیا۔ جس کا ہمیں مالک مکان کے سا منے بہت دقت کا سا منا کر نا پڑا۔ مذکورہ سٹاف آئے روز من گھڑت شکایت بنا کر ڈائریکٹوریٹ بھیجتا ریتا ہے اور اس ضمن میں میری بیوی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف سکولز آصف کے آفس میں انکوائری بھگت چکی ہے۔ جبکہ چند روز پہلے مذکورہ سٹاف نے ایک بار پھر ایک سازش کے تحت ایک اور شکایت بنا کر ارسال کی ہے اور ڈی جی کے حکم پر ایک بار پھر انکوائری ہوری ہے۔متاثرہ ٹیچر کے خاوند نے ڈی جی ایجوکیشن اور وفاقی وزیر تعلیم چودھری احسن اقبال سے مزید استدعا کی ہے۔کہ مذکورہ با لا سرکش سٹاف کے خلاف اختیارات و فرائض کا غلط استعمال کرنے پر کاروائی کریں تاکہ اس دھونس آمیز رویے کا سدباب ہوسکے۔



No comments: