لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار دوست محمد کھوسہ دو تہائی اکثریت سے پنجاب اسمبلی میں 263ووٹ لے کرقائد ایوان منتخب ہوگئے۔ انہیں حکومتی اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام (ف) اور مسلم لیگ (فنکشنل)کی حمایت حاصل تھی۔ وہ پنجاب اسمبلی کے 18ویں قائد ایوان ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے بعد وزیراعلی کے انتخاب کا بھی بائیکاٹ کیا تھا اور سردار دوست محمد کھوسہ کے مقابلہ میں کسی دوسرے امیدوار نے وزیراعلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔
٭۔ ۔ ۔ سردار دوست محمد کھوسہ پنجاب کے 21 ویں وزیر اعلیٰ منتخب
لاہور ۔ پنجاب اسمبلی نے ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)، پی پی پی، مسلم لیگ فنکشنل اور حکومتی اتحاد پر مشتمل گروپ کے امیدوار سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادے سردار دوست محمد خان کھوسہ کوعبوری مدت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کر لیا گیا ہے‘ ان کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ نے مذکورہ انتخابات کا بائیکاٹ کیا‘ اس طرح حکومتی اتحاد کے امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ کو بلامقابلہ کامیابی کا اعزاز حاصل ہوا‘سردار دوست محمد کھوسہ پنجاب کے 21 ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں‘ قبل ازیں نواب افتخار حسین خان ممدوٹ 15 ستمبر 1947ء سے 25 جنوری 1949ء تک، میاں ممتاز محمد خان دولتانہ 5 اپریل 1951ء سے 3 اپریل 1953ء تک، ملک فیروز خان نون 3 اپریل 1953ء سے 21 مئی 1955ء تک، سردار عبدالحمید خان دستی 21 مئی 1955ء سے 14 اکتوبر 1955ء تک، ڈاکٹر خان صاحب 14 اکتوبر 1955ء سے 16 جولائی 1957ء تک، سردار عبدالرشید خان 16 جولائی 1957ء سے 18 مارچ 1958ء تک، نواب مظفر علی خان قزلباش 18 مارچ 1958ء سے 7 اکتوبر 1958ء تک، شیخ مسعود صادق 6 دسمبر 1962ء سے 8 جون 1965ء تک، خان حبیب اللہ خان 9 جون 1965ء سے 26 ستمبر 1966ء تک، ملک خدا بخش بچہ 25 ستمبر 1966ء سے 25 مارچ 1969ء تک، ملک معراج خالد 2 مئی 1972ء سے 12 نومبر 1973ء تک، ملک غلام مصطفی کھر 12 نومبر 1973ء سے 15 مارچ 1974ء، محمد حنیف رامے 15 مارچ 1974ء سے 15 جولائی 1975ء تک، نواب صادق حسین قریشی 15 جولائی 1975ء سے 11 اپریل 1977ء تک اور پھر 11 اپریل 1977ء سے 5 جولائی 1977ء تک، میاں محمد نواز شریف 9 اپریل 1985ء سے 30 مئی 1988ء تک اور پھر 2 دسمبر 1988ء سے 6 اگست 1990ء تک، غلام حیدر وائیں 8 نومبر 1990ء سے 25 اپریل 1993ء تک، میاں منظور احمد وٹو 25 اپریل 1993ء سے 28جون 1993ء تک، پھر 20 اکتوبر سے 1993ء سے 12 ستمبر 1995ء تک اور پھر 3 نومبر 1996ء سے 17 نومبر 1996ء تک، سردار محمد عارف نکئی 13 ستمبر 1995ء سے 3 نومبر 1996ء تک، میاں محمد شہباز شریف 20 فروری 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک اور چودھری پرویز الٰہی 29 نومبر 2002ء سے 18 نومبر 2007ء تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدہ پر فائز رہے‘ اس طرح چودھری پرویز الٰہی کو سب سے زیادہ عرصہ تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہنے کا اعزاز حاصل رہا۔
No comments:
Post a Comment